+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 25 2024 15:03:10
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 232/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 240/242 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سارٹیکس مال کے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی ٹھنڈی ہے۔ بکنگ 20 ڈالر کم ہوئ ہے اور 790 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں اچھی کوالٹی مالوں کے جو کراچی پورٹ پر 240 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پورٹ پر جو مال لگے ہیں اس میں 8 ایم ایم کی تعداد زیادہ ہے۔ مال اچھے آئے ہیں۔ امپورٹرز چھنائ کر کے 8 ایم ایم الگ کر کے بیچ رہے ہیں 265/270 تک۔ یہ والے مالوں کی وجہ سے ایرانی موٹے چنوں کی ڈیمانڈ مزید کم ہوئ ہے۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 330 تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم مارکیٹ 380/390 روپیہ کلو تک ہیں۔ ترکی 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 430/440 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم پورٹ کے مال کے 520 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ گودام کے مال کے 525 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں فل حال نیچے گاہکی ٹھنڈی ہے۔