Sorghum | جوار
Aug 29 2026
Mar 12 2026 14:13:18 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ جہاز والے مال 2 روپیہ کلو کمزور ہے اور 102/102.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ حاضر بھی کوئ گاہک نہیں ہے 117 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ بس یہی آگے دو چار دن ہیں اس کے بعد کے لیبر عید کی چھٹیوں پر چلی جائے گی اور ملز بھی کلوز ہو جائیں گی۔ پھر کام عید کے بعد ہی ہونگے۔ بکنگ بلک میں جو ویسل بک ہوا ہے اس میں ری سیل میں 325 ڈالر میں مال مل جاتے ہیں۔ .
Mar 12 2026 11:59:29 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور حاضر میں 160/160.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کراچی پورٹ سے ایل ڈی سی 4 کے مالوں کی ڈیلوری ملنا شروع ہوگئی ہے۔ ایگرو کراپ ویسل کے 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کل تھل کے بعض علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں اور آگے بھی بارشیں متوقع ہیں تاہم جن علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں وہ فصل کے لیے فایدہ مند ہیں۔ .
Mar 11 2026 15:57:56 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 159 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ جن امپورٹرز کے مال لگیں ہیں وہ پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں۔ .
Mar 11 2026 15:22:41 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 6/7 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم مالوں کے 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم پورٹ کے مالوں کے 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ بکنگ 45٪ 9 ایم ایم 45٪ 8 ایم ایم اور 7 ایم ایم 10٪ والے مالوں کی 690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جنگی صورتحال کی وجہ سے فلحال امیریکا سے بکنگ نہیں ہورہی ہے۔ کام کاج سلو ہے تاہم سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ اگر مالوں کی آمدن میں تاخیر ہوئی تو حاضر میں گیپ بن سکتا ہے۔ .
Mar 11 2026 15:11:00 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 161/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی مالوں کے 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی کمزور ہے۔ آگے رمضان المبارک کے بعد جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کا رجحان بن جائے گا۔ .
Mar 11 2026 14:33:31 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر میں 3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 120 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں جہاز والے مالوں کی بیچ ہے۔ .
Mar 11 2026 14:31:23 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت مارکیٹ گرم ہے حاضر میں کراچی مارکیٹ میں مال نہیں ہیں آگے جہاں کراچی پورٹ پر مال لگنا شروع ہو گے تب ٹریڈرز اپنا اپنا ریٹ کر کے بیچے گے۔ .
Mar 11 2026 12:45:20 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ حاضر میں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے 161/161.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال امپورٹرز کی سیلنگ ہے امپورٹرز کو نفع ہے ان ریٹوں میں۔ ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 6700 روپیہ من ملتان 6800 روپیہ من جبکہ سرگودھا منڈی میں بھی 6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فل حال کام کاج رکے ہوے ہیں حالات خراب ہونے کی وجہ سے نقل و حمل نہیں ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں آسٹریلیا سے 91511 ٹن کالا چنا لوڈ ہوا ہے جو کہ دسمبر کے مقابلے میں 85% تک کم ہے۔ کالے چنے میں سب سے زیادہ خریداری انڈیا نے کی ہے جنوری میں 72036 ٹن کالا چنا شپ ہوا ہے انڈیا کے لیے۔ پاکستان کے لیے 8638 ٹن جبکہ یو اے ای کے لیے 7258 ٹن کالا چنا لوڈ ہوا ہے اسٹریلیا سے۔ دوسری جانب ایران اور امریکی-اسرائیلی افواج کے درمیان تنازعات کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں شپنگ میں شدید رکاوٹوں سے مارچ شپمنٹ کی ترسیل متاثر ہونے کی توقع ہے۔ .
Mar 10 2026 15:29:58 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 162/163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج گاہکی سست تھی جبکہ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ امپورٹرز ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وقتی جو بھی لوکل میں تیزی ہے انٹرنیشنل حالات خراب ہونے کی وجہ سے ہے۔ انٹرنیشنل جو حالات ہیں اس کا کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ کل کو حالات ٹھیک ہو جائیں تو کریکشن بھی آ سکتی ہے۔ مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے دیکھا جائے تو سپلائ شارٹ نہیں ہے بلکہ زیادہ ہے۔ مال ہیں اور آگے فصل بھی سر پر ہے۔ اسی لیے امپورٹرز ساتھ ساتھ لوکل میں مال بیچ بھی رہے ہیں۔ .
Mar 10 2026 15:16:21 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 7 ایم ایم مالوں کے 195/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 6/7 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم مالوں کے 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم پورٹ کے مالوں کے 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال وار کی وجہ سے شپنگ کمپنیز نے ایکسٹرا چارجز عائد کیے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے امپورٹرز نے مال روکے ہوئے ہیں اگر صورتحال مزید ایسی ہی رہی تو حاضر میں گیپ بن سکتا ہے۔ .
Mar 10 2026 15:08:48 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی مالوں کے کراچی مارکیٹ میں 161/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی مالوں کے 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 171 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نپر کوالٹی مالوں کے۔ مارکیٹ مضبوط ہے لوکل میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Mar 10 2026 14:48:17 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے حاضر میں مال نہیں ہیں جو اکا دکا گھروں کے پاس مال ہیں انکا اپنا اپنا ریٹ ہے تاہم کام کاج بھی نہیں ہورہے ہیں۔ .
Mar 10 2026 14:36:06 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر میں 122/123 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 105 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 322 ڈالر والا ویسل رشیا سے لوڈ ہوچکا ہے اور کراچی پورٹ کے لیے نکل چکا ہے۔ .
Mar 10 2026 12:47:00 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 164.5/165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے جبکہ کیش پیمنٹ پر 166/166.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6950 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ انٹرنیشنل حالات پر مبنی ہے۔ جب تک حالات صحیح نہیں ہوتے لوکل تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Mar 10 2026 00:08:44 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 4/5 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہے اور ایل ڈی سی 4 کے 164.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ جبکہ ایگرو کراپ کے بھی 165 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال جو انٹرنیشنل مارکیٹ میں سیاسی تناؤ کی جو صورتحال بنی ہوئ ہے اس کو دیکھ کر لوکل میں امپورٹرز کے جزبات گرم ہیں اور سیلنگ نہیں دے رہے ہیں کھل کر۔ کیونکہ اس وقت سیاسی حالات کا، بکنگ کے ریٹوں کا، کرایوں کا، مالوں کے پہنچنے کا اور کرنسیوں کا کوئ بھروسہ نہیں ہے۔ اس وجہ سے لوگ کموڈیٹیز کو ہی ہولڈ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ .
Mar 09 2026 16:45:49 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 500/600 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 14700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 15200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مال شارٹ ہیں۔ .
Mar 09 2026 16:06:47 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 161/161.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Mar 09 2026 15:42:21 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 7 ایم ایم مالوں کے 195/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 6/7 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم مالوں کے 230 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا کے مال ہلکی کوالٹی کے آرہے ہیں 8/9 ایم ایم پورٹ کے مالوں کے 240/245 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم کھل کر سیلنگ نہیں آرہی ہے۔ .
Mar 09 2026 15:02:41 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی مالوں کے کراچی مارکیٹ میں 161/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی مالوں کے 166/167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم بیچ کھل کر نہیں ہے .
Mar 09 2026 14:25:45 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں آخری کام 14100 روپیہ من تک ہوئے تھے تاہم حاضر میں مال نہیں ہیں مال ہوں گے تو کام کاج ہوں گیں۔ بکنگ 990 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ .
Mar 09 2026 14:14:59 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور حاضر میں 121/122 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 105/106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ آگے جہاں جہاز والے مالوں کی ڈیلوری ملنا شروع ہوئی وہاں ریٹس میں کمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Mar 09 2026 12:19:28 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی 4 کراچی پورٹ پر لگ تو گیا ہے تاہم پورٹ پر برتھ ملنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔ ایل ڈی سی 4 کے مالوں میں امپورٹرز کو نفع ہے امپورٹرز ساتھ ساتھ سیلنگ بھی دے رہے ہیں۔ .
Mar 07 2026 15:04:41 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 7/7.5 ایم ایم مالوں کے 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 6/7 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فروری میں رشیا سے کراچی پورٹ پر 403 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ آسٹریلیا 8 ایم ایم مالوں کے 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 235/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ کینیڈا سے فروری میں کراچی پورٹ پر 96 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ امیریکا 9 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فروری میں امیریکا سے 155 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ .
Mar 07 2026 14:49:08 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 14100 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں مال نہیں ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فروری میں کراچی پورٹ پر ماش ثابت کے 111 کنٹینرز کی آمدن تھی جو کہ بہت کم ہے دوسری جانب افغانستان سے بھی چمن مال نہیں آرہے ہیں۔ .
Mar 07 2026 14:22:08 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت بھی مارکیٹ تیز ہی ہے۔ کرمسن کوالٹی مالوں کے کراچی مارکیٹ میں 162 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ نپر کوالٹی مالوں کے 166/167 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ لوکل سیلنگ کھل کر ہیں ہے۔ انویسٹرز گاہک ہیں۔ آگے رمضان المبارک کے بعد نیچے ریٹیل میں مسور کی ڈیمانڈ بھی اچھی ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Mar 07 2026 14:11:34 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ حاضر میں 120 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل ریٹ شارٹیج کی وجہ سے تیز ہے۔ جب ویسل والے مال کی ڈلوریاں ملنا شروع ہونگی حاضر ریٹوں میں کمی بن سکتی ہے۔ امپورٹرز کو 105 میں بھی نفع ہے۔ امپورٹرز آمدن والے مالوں کی سیلنگ دے رہے ہیں۔ اور مزید بھی وقتاً فوقتاً پائپ لائن میں مال بک ہیں۔ جس کسی کو لینا ہوتا ہے آگے جہاز میں مال خریدتا ہے وہ حاضر سے 14 روپیہ کلو ریٹ کم ہے۔ ییلو پیس فروری میں بلک میں 23981 ٹن مال آیا ہے جبکہ اس کے علاؤہ 332 کنٹینرز آئے ہیں۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی اچھی تھی ریٹ کم ہونے کی وجہ سے۔ کراچی مال گوداموں میں نہیں گئے ہیں سارا مال بک گیا ہے۔ .
Mar 07 2026 11:48:35 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 162 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 164 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ تھل بھی مارکیٹ تیز ہے اور 20 دن پیمنٹ پر 7100 روپیہ من کا گاہک ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں انویسٹرز گاہک ہیں جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ فروری میں کراچی پورٹ پر آسٹریلیا سے کالا چنا بلک میں 14500 میٹرک ٹن مال لگا ہے جبکہ کنٹینرز میں 789 کنٹینرز آئے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بکنگ کے ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے امپورٹرز نے لوکل میں سیل روک دی ہے اور بازار گرم ہے۔ بازار میں 7 روپے پڑ گئے ہیں مزید بھی تیزی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت 90 ڈالر پلس ہوگئ ہے۔ پچھلے ایک دن میں 12 ڈالر تیز ہوئ ہے اور پچھلے 7 دن میں 27.5 ڈالر قیمت تیز ہوئ ہے یہ جو جنگی حالات بنے ہوئے ہیں اس وجہ سے۔ عموماً اس طرح کے حالات ہیں کرنسیاں کمزور ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریڈرز کموڈیٹیز کی ہولڈ کو ترجیح دیتے ہیں۔ کموڈیٹیز ہاتھ میں رکھتے ہیں پیسہ ہاتھ میں نہیں رکھتے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تمام کموڈیٹیز کی قیمتیں تیز ہیں۔ .
Mar 05 2026 22:01:52 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ مزید بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 159 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایگرو کراپ کے مالوں کے۔ گاہک بن جاتا ہے جبکہ سیلنگ کمزور ہے۔ فلحال مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Mar 05 2026 15:49:57 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 157.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایل ڈی سی 4 کے مالوں کے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Mar 05 2026 15:25:35 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 7/7.5 ایم ایم مالوں کے 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 8 ایم ایم مالوں کے 228 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں تاہم جس میں 9 ایم ایم کی پرسنٹیج زیادہ ہے اسکا ریٹ بھی زیادہ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جنگی صورتحال کی وجہ سے شپنگ لائنز نے فی کنٹینرز دو سے تین ہزار ڈالر ایکسٹرا سر چارجز عائد کیے ہیں جسکی وجہ سے فلحال بکنگ نہیں ہو رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott