Sorghum | جوار
Aug 29 2026
Mar 24 2026 15:34:12 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ اچھی کوالٹی مالوں کی 570 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 173.96 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ بکنگ 8/9 ایم ایم مالوں کی 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 207.53 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 300/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 9 ایم ایم برانڈڈ مالوں کی 1000 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 305 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Mar 24 2026 15:21:28 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی کے 165/166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 171 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے کیونکہ بکنگ کے ریٹس تیز موصول ہوئے ہیں تاہم لوکل مارکیٹس میں فلحال کھل کر کام کاج شروع نہیں ہوئے ہیں۔ .
Mar 24 2026 14:52:52 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں آخری کام 14200 روپیہ من تک ہوئے تھے تاہم فلحال کوئی کام کاج نہیں ہوا ہے۔ بکنگ برما سے 990 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 12085 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Mar 24 2026 14:24:57 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور حاضر پورٹ والے مالوں کے مل پہنچ میں 99 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر پورٹ پر مال لگے ہوئے ہیں مارکیٹ میں پیمنٹوں کا پریشر ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 322 ڈالر والا جہاز بھی کراچی پورٹ پر ا گیا ہے تاہم ابھی برتھ نہیں ملا ہے۔ 322 ڈالر والے جہاز کے مال کے 97 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلوپیس دال کے حاضر ڈلوری 116 جبکہ ہفتہ بعد ڈلوری والی ییلوپیس دال 111 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق رمضان میں تو مال بک گئے ہیں امپورٹرز کے لیکن ابھی پورٹ پر کافی مال آگیا ہے اور نیچے ڈیمانڈ سست ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم ہی نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں پیمنٹوں کا بحران ہے۔ .
Mar 24 2026 13:25:30 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو کمزور اوپن ہوئ ہے اور 160/161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ فل حال گاہکی نہیں ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ ابھی کھلی ہے۔ کام نہیں ہے۔ لوکل ٹریڈرز نئ فصل کی آمدن پر ہی کام کریں گے۔ سرگودھا منڈی میں 6700 روپیہ من ملتان 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گزشتہ دنوں میں بارشیں تھل میں اچھی ہوئ ہیں جو کہ فصل کے لیے بہت مفید ہیں۔ دانے کا سائز موٹا ہوگا۔ .
Mar 18 2026 16:40:31 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم 220/225 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا 5700/6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 300/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 18 2026 15:12:35 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14300/14500 روپیہ من تک ریٹ ہیں تاہم کام کاج نہیں ہے۔ مال بھی نہیں ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی آج یا کل عید کی وجہ سے بند ہو جائے گی۔ .
Mar 18 2026 14:55:55 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی کے 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 171 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے کام کاج سست ہے تاہم انویسٹرز گاہک ہیں۔ جن ٹریڈرز نے پہلے مال خریدے تھے انہوں نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 18 2026 14:18:54 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں پورٹ والے مالوں کے 100/101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ پر جو جہاز آیا ہوا ہے اگلے ایک دو دن میں برتھ ہو جائے گا۔ حاضر 110/111 ریٹ ہے حاضر گاہک نہیں ہے صرف ریٹ ہی ہے۔ دکان دار پورٹ والے مالوں کا تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتے ہیں۔ ویسے بھی کام عید کے بعد ہی شروع ہونگے۔ ابھی نیچے کاؤنٹر میں کام نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 322 ڈالر والا جہاز بھی 2/3 دن تک ا جائے گا لیکن اس کو برتھ ملنے میں 7/10 دن لگ سکتے ہیں۔ اس ویسل میں 25 ہزار ٹن مال ہے اور جو لگا ہوا ہے اس میں 37 ہزار ٹن مال ہے۔ لوکل بھی سپلائ ضرورت سے زیادہ ہے جبکہ ابھی رمضان المبارک بھی ختم ہے اور آگے کاؤنٹر میں ڈیمانڈ بھی سلو ہو سکتی ہے۔ انٹرنیشنل بھی سٹاک کافی پڑے ہیں بکنگ میں بھی مندہ لگ رہا ہے اپریل میں۔ صرف جنگی حالات جو بنے ہوئے ہیں اس کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے نقل و حمل میں۔ ورنہ ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے مندہ ہی لگ رہا ہے۔ پھر آگے مزید پائپ لائن میں دو ویسل بک ہیں وہ مارچ اپریل شپمنٹ کے ہیں وہ ابھی لوڈ نہیں ہوئے ہیں آگے لوڈ ہونگے۔ امپورٹرز بھی جہاز والے مال میں سیلنگ دے رہے ہیں ہاتھ روک نہیں رہے ہیں۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Mar 18 2026 12:40:55 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 163.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ تھل کے مالوں کے 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال نیچے پرچون میں کام ٹھنڈا ہے۔ آگے عید کے بعد ہی کام کاج شروع ہوگئے۔ .
Mar 17 2026 15:38:04 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم 220/225 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 300/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 17 2026 15:18:36 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی کے 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 171 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل میں مال ہولڈ رکھنے چاہیے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پائپ لائن میں اپریل شپمنٹ کا ویسل بک ہے جو کہ 515 ڈالر میں بک ہوا تھا تاہم فلحال لوڈ نہیں ہوا ہے۔ پائپ لائن میں انشورنس کے مسائل ہیں۔ .
Mar 17 2026 14:50:23 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آگے عید کے بعد کام کاج شروع ہوں گے۔ بکنگ 1025 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ .
Mar 17 2026 14:09:25 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں گاہک نہیں ہے۔ کام کاج نہیں ہیں جبکہ جہاز والے مالوں کے 101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مالوں میں ہی ضرورت کے مطابق گاہک بن جاتا ہے۔ آگے لائن میں مزید 2 ویسل بھی آنے کو ہیں اور دوسری جانب کینیڈا اور رشیا میں بھی کیری فارورڈ سٹاک کافی پڑے ہیں بکنگ بھی آگے نرم نظر آرہی ہے۔ .
Mar 17 2026 12:32:01 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کال چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو نرم ہے اور 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ فل حال نیچے کام کاج نہیں ہے۔ اب آگے ریٹیل میں عید کے بعد ہی کام ہونگے۔ بکنگ آسٹریلیا سے کالا چنا 570 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی فل حال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے آگے ایگرو کراپ بھی آئے گا اور نئ کراپ بھی سر پر ہے۔ لوکل فصل کی بیجائ بھی اچھی تھے اور فصل کو اس بار موسم فل حال اچھا ملا ہے۔ .
Mar 16 2026 16:13:55 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم 5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 220/225 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں کچا مال 5800/6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے۔ کام کاج سلو ہے۔ عید کے بعد ہی کام کاج کھلے گا۔ .
Mar 16 2026 15:13:24 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو بہتر ہوئی ہے اور کرمسن کوالٹی کے 165/166 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ نپر مسور کے 171/172 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ لوکل میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Mar 16 2026 15:09:56 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو کوالٹی 14900 جبکہ چمن ماش ایڈوانس پیمنٹ پر 15500 اور روٹین پیمنٹ پر 15900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں مال انتہائی شارٹ ہیں آگے رمضان کے بعد جہاں نیچے ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کا رجحان بن جائے گا۔ .
Mar 16 2026 14:30:43 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور حاضر میں 114/115 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں کراچی مارکیٹ میں جبکہ جہاز والے مالوں کے 101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی خاموش ہے۔ کام کاج سست ہے۔ .
Mar 16 2026 13:41:19 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 164.5/165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ سرگودھا منڈی میں 6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل بیچ کھل کر نہیں ہے جبکہ گاہک بھی کنفیوز ہے۔ آگے کراپ بھی سر پر ہے اور انٹرنیشنل حالات بھی سنجیدہ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں صورتحال غیر یقینی سی ہے۔ پیداوار اور کھپت کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو آگے لوکل کراپ شروع ہو جائے گی اور آگے کراپ جب آنا شروع ہو گی آنے کے بعد دیکھا جائے گا کہ مال خریدنا ہے یا نہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی سٹاک کافی پڑے ہیں اور لوکل پاکستان کی فصل بھی اچھی متوقع ہے۔ تو اس حوالے سے تو مزے داری نظر نہیں آتی لیکن کچھ مارکیٹ میں دوسرے فیکٹرز بھی ہیں جو اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر ایران اور امریکہ میں جنگ کی صورتحال تھوڑا عرصہ مزید برقرار رہتی ہے تو کروڈ آئل کی قیمتوں میں تیزی بن سکتی ہے جو کہ یہ دم کرائوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔ 40/50% اگر کرایوں میں اِضافہ ہوتا ہے تو تمام اشیاء کے ریٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ اب کروڈ آئل انجن ہے۔ اگر انجن میں تیزی آئے گی تو وہ ہر چیز کو تیز کر دیے گا۔ اس لیے مندہ اور تیزی نکالتے وقت یہ سارے فیکٹرز پر بھی نظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ دوسرا کرنسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اگر ایران جنگ جیتتا ہے تو اس صورتحال میں ایرانی کرنسی اور چائنہ یوآن مزید تیز ہو سکتی ہیں اور انٹرنیشنل ڈالر میں۔ کمی آ سکتی ہے۔ لیکن اگر امریکہ جنگ جیتتا ہے تو ڈالر مظبوط بھی ہو سکتا ہے اور امریکہ اور بھی مزید ڈومینیٹ کر سکتا ہے۔ دوسری جانب دبئ سے ری سیل میں کافی کام ہوتے تھے جو کہ اب نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ ابھی دبئ کی حکومت نے خود اپنے پاس اضافی سٹاک رکھنے کا کہا ہے۔ اس لیے جو مال دبئ پڑے ہیں وہ ادھر ہی اوپر کر کے بھی بک گئے ہیں۔ آسٹریلیا سے بکنگ 570 ڈالر ہی ہے جو کراچی پورٹ پر فل حال کے ڈالر ریٹ کے حوالے سے 173.96 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Mar 15 2026 00:14:50 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور کرمسن مسور کے 162/163 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ نپر مسور کے 169/170 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 175 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مجموعی طور پر لوکل مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ انویسٹرز نے مال لیے ہوئے ہیں بیچتے نہیں ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں حالات نا ساز ہیں اور لوکل میں مسور کا ریٹ کم ہے ہلکی سی بھی انیس بیس ہوئ تو لوکل اچھے پیسے پڑ سکتے ہیں۔ .
Mar 14 2026 15:51:08 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم مالوں کے 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ کینیڈا اچھی پرسنٹیج والے مال شارٹ ہیں مارکیٹ میں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 14 2026 15:46:19 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن فارمر ڈریس مال 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے کام کاج نہیں ہے۔ تاہم لوکل میں بیچ کوئ نہیں ہے اور انویسٹرز گاہک ہیں۔ لوکل میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایم ایس سی شپنگ لائن معطل ہو گئ ہے۔ اس میں جو مسور اور کالے چنے کے سودے ہوئے تھے سیلرز کے پاس دوبارہ ڈاکومنٹس جا رہے ہیں۔ ٹریڈرز کے کافی پرانے مال بھی اب تک نہیں آئے ہیں۔ جو مال پہلے سے لوڈ ہوئے تھے اور دوسرے ٹرانزٹ پورٹس پر مال پڑے ہوئے ہیں اب ان پر شپنگ کمپنیاں مزید اخراجات لگا رہی ہیں۔ حالانکہ ٹریڈرز کے دو تین چار ماہ پرانے مال بھی ہیں۔ جو مال دبئی پہنچ گئے ہیں وہ ٹریڈرز وہیں سیٹل کروانے میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ مال پاکستان منگوانے میں زیادہ اخراجات آئیں گے۔ شپنگ کمپنیوں نے لوٹ مچائی ہوئ ہے۔ اور جو مال پاکستان آنا ہے تاخیر کے ساتھ ساتھ شپنگ کمپنیاں مزید 1500 سے 2000 ڈالر کنٹینر کا مانگ رہی ہیں پاکستان بھیجنے کے لیے۔ فل حال بین القوامی سیاسی حالات اور نقل و حمل بہت زیادہ متاثر ہے خصوصاً گلف ممالک کی۔ جب تک حالات واضح نہیں ہوتے امپورٹرز لوکل میں مال نہیں بیچیں گے۔ .
Mar 14 2026 15:08:33 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کے کراچی مارکیٹ میں مال نہیں ہیں جسکی وجہ سے کوئی کام کاج نہیں ہے۔ مارکیٹ خاموش ہے۔ ٹریڈرز بکنگ میں ہی جا رہے ہیں۔ .
Mar 14 2026 14:31:29 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 162/162.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے. انٹرنیشنل مارکیٹ میں غیر یقینی سی صورتحال ہے جسکی وجہ سے لوکل میں ریٹس تو کم ہیں تاہم بیچ بھی نہیں ہے۔ .
Mar 14 2026 14:09:04 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور حاضر میں 116 جبکہ جہاز والے مالوں کے 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں گاہک نہیں ہے کام کاج نہیں ہے آگے عید کے بعد ہی کام کاج شروع ہوگئے تاہم جہاز والے مالوں میں گاہک بن جاتا ہے۔ .
Mar 13 2026 23:44:17 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3/4 روپیہ کلو بہتر ہے اور 163/164 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں غیر یقینی سی صورتحال ہے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے تو سپلائ تو ہے کوئ مزے داری نہیں ہے لیکن جو انٹرنیشنل مارکیٹ میں جنگی حالات بنے ہوئے ہیں اس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں امپورٹرز کی سیلنگ کم ہے۔ .
Mar 12 2026 15:56:41 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت حاضر میں کراچی مارکیٹ میں مال نہیں ہیں۔ ٹریڈرز 14500 روپیہ من تک بھاؤ مانگتے ہیں ایس کیو کوالٹی کے کراچی مارکیٹ میں۔ جن امپورٹرز کے مال پورٹ پر لگتے ہیں وہ ساتھ ہی بک جاتے ہیں۔ .
Mar 12 2026 15:55:48 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم مالوں کے 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم پورٹ کے مالوں کے 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ بکنگ 45٪ 9 ایم ایم 45٪ 8 ایم ایم اور 7 ایم ایم 10٪ والے مالوں کی 690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 211 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 9 ایم ایم کھلے مالوں کی ڈیمانڈ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امپورٹرز کینیڈا کے مال بک کروا کروا رہے ہیں ان میں اچھا نفع ہے۔ .
Mar 12 2026 15:16:06 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 161/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی مالوں کے 167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نیچے کام کاج سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott