Lentils | مسور ثابت
Mar 15 2026
چینی کی تازہ ترین رپورٹ۔ چینی کے روزانہ کے ریٹ
Dec 15 2025 22:15:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل ریٹ کم ہوا ہے اور جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو وغیرہ کے 14300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فیصل آباد سائڈ سورج شوگر ملز کے 14500 سویرہ 14600 کسان 15575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا سائڈ رمضان العریبیہ وغیرہ کے 15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ نون شوگر ملز کے 15650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔زیریں سندھ سائڈ سکرنڈ شوگر ملز کے 14300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر بازار کمزور ہوا ہے جبکہ فارورڈ 3 مل جنوری کے سودوں کے 13930/35 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر دکان دار صرف اتنا مال خریدتے ہیں جو ایک ہی دن میں آسانی سے نکال سکیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 15 2025 18:49:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں سٹار برانڈ کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 15 2025 18:47:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ ایڈوانس پیمنٹ پر پورٹ والے مال کم کر کے بھی مل جاتے ہیں۔ رشین چیکو ریگولر کوالٹی مال 165/170 جبکہ مشین کلین 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین کے 7 ایم ایم مال 200 کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8/9 ایم ایم مال 200/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امریکا 9 ایم ایم کے 360/365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 1060/70 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 329 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Dec 15 2025 18:43:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 11100/200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے لوڈنگ نہیں ہے۔ لوڈنگ اندر خانے اکا دکا ہے وہ بھی کرایہ ڈبل مانگتے ہیں۔ .
Dec 15 2025 18:42:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کل ریٹ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 14400 روپیہ کوئنٹل ریٹ کٹا تھا۔ آج رات کے ریٹ آئے گا۔ زیریں سندھ ساہنگھڑ شوگر ملز کے بھی 14400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ کٹا تھا۔ فل حال حاضر مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ فارورڈ 3 مل جنوری 13910/15 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پنجاب بھر شوگر ملز میں گنے کی 4000 ٹرالی کے قریب آمدن ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو اتحاد حمزہ وغیرہ کا کین ریٹ 450 تک ہو گیا ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ 410/425 ریٹ ہے اور زیریں سندھ کین ریٹ 400 روپیہ من تک ہے۔ .
Dec 15 2025 18:40:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 15 2025 18:30:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو بہتر ہے اور 122 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آگے جہاں مال لگنا شروع ہونگے لوکل مارکیٹ نرم ہو سکتی ہے۔ آگے جو مال کراچی پورٹ پر آنے ہیں ان میں ٹریڈرز نو نفع ہے۔ .
Dec 15 2025 18:27:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مال 10200/300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مال موائسچر والے ہیں۔ 18/19 فی صد تک موئسچر آ رہا ہے پنجاب کے مالوں میں۔ دوسری جانب سندھ کے مال میں موئسچر نہیں ہیں اور سندھ سائڈ سٹاکسٹ اور ملرز بھرپور گاہک ہیں تھرپارکر کوالٹی کے۔ تھرپارکر کوالٹی لوڈ میں 12300 تک بھاؤ ہیں 100 کلو کے جبکہ کراچی 93.310 کلو کے 12000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ گاہک ہے۔ مال لینا چاہیے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ پچھلے دو ہفتے میں کافی تیز ہوئ ہے۔ انڈیا گوار سیڈ 800 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے دو ہفتوں میں اور 5241 ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں اور گوار گم کا بھی انٹرنیشنل ریٹ تیز ہوا ہے۔ 120/150 ڈالر تیز ہوا ہے۔ گوار گم انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا کی 1070/80 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اور انٹرنیشنل مارکیٹ مزید تیز ہی نظر آ رہی ہے فل حال۔ لوکل میں بھی پنجاب جہاں خشک مال آنا شروع ہوں خریداری کرنی چاہیے۔ .
Dec 15 2025 18:01:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن شام کے اوقات میں 8650/8750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ 30 دن پیمنٹ پر 9050 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے۔ .
Dec 15 2025 17:58:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور ہے اور 157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کیش پیمنٹ پر 159 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں آسٹریلیا کے مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ نیچے ڈیمانڈ بھی سست ہے۔ جبکہ کراچی سے لوڈنگ بھی نہیں ہے۔ .
Dec 15 2025 17:51:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 163 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Dec 15 2025 17:50:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ نیچے دال کی ڈیمانڈ سست ہے۔ .
Dec 15 2025 17:46:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد اور کراچی منڈی میں گڈ ایوریج مال کے 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لائنوں پر مال لوڈ میں مل جاتے ہیں لیکن پہنچ میں نہیں ملتے ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Dec 15 2025 15:28:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی پورٹ والے مال لوڈنگ نا ہونے کی وجہ سے کم ریٹ میں بھی مال جاتے ہیں ہلکی کوالٹی مال 165/170 جبکہ مشین کلین 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین کے 7 ایم ایم مال 200 کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8/9 ایم ایم مال 200/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لیکن آسٹریلیا کے مال سفید ہوتے ہیں گاہک نہیں ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ کینیڈا کے مال کی اس بار کوالٹی ہلکی ہے۔ بکنگ کینیڈا سے 690 ڈالر میں کام ہوا ہے مکس کوالٹی کا جو کراچی پورٹ پر 212 روپیہ کلو تک بھاؤ کا پڑتا ہے۔ امریکا 9 ایم ایم کے 360/365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 1060/70 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 329 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا 58/60 مال لوکل کراچی مارکیٹ میں 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 955 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 15 2025 15:28:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی 4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ بھاگ ناڑی کے اچھے مال بھی 4200 روپیہ من ہی ریٹ مانگ رہے ہیں۔ مال کا کلر سفید ہے اور اچھا مال ہے۔ ابھی آگے مال آہستہ آہستہ کھل کر آنا شروع ہونگے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 7250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج آمدن 2/3 گاڑی کی تھی۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
Dec 15 2025 14:35:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 32300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 34000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ فلحال ضرورت کا ہی کام ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 15 2025 14:32:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر کوالٹی مالوں کے 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ جنوری فروری شپمنٹ 520 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 15 2025 14:29:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 121/121.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 132 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ دسمبر جنوری شپمنٹ 330/335 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 105.43 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 281/281.25 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Dec 15 2025 14:28:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 10050/10075 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ کمزور ہے۔ بکنگ 860 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10536 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Dec 15 2025 14:26:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 600 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے 14200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15000 روپیہ من اور گولی کوالٹی 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی کرنسی مزید کمزور ہوئی ہے اور 440 تمن والی کرنسی 452 تمن ہوگئی ہے۔ کرنسی کمزور ہونی کی وجہ سے دھنیا مارکیٹ بھی کمزور ہے۔ .
Dec 15 2025 12:57:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ طوطا پری کوالٹی 13000/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔آج کنری منڈی میں 2200 بوری تک آمدن تھی اور ہائبرڈ وی آئی پی خشک مال 17150 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں کچھ ڈھیریوں کے جبکہ ہلکی کوالٹی 14000/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 15 2025 12:56:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت 1000 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور چھانگا مانگا منڈی میں 17000 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آئی ہے جن لوگوں نیچے ریٹس میں خریدار تھے وہ بھی ابھی کچھ رکے ہیں۔ .
Dec 15 2025 12:48:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کا وکرا پنجاب اور سندھ میں ختم ہوچکا ہے۔ سیزن ختم سمجھیں۔ .
Dec 15 2025 12:44:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 15 2025 12:43:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مالوں کا 9500 روپیہ من تک کا گاہک ہے جبکہ کھل کر بیچ نہیں آتی ہے۔ سٹاکسٹ کے ہاتھوں میں اوپر ریٹس والے مال ہیں ان ریٹس میں انکو نقصان ہے کھل کر بیچتے نہیں ہیں۔ وائٹ مالوں کے 10200/10300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 15 2025 12:33:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ میں مندے کا رجحان برقرار ہے۔ مارکیٹ مزید 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 14400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گیا ہے۔ فیصل آباد سائڈ سورج شوگر ملز 14600 سویرہ 14700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سنٹرل پنجاب سائڈ بھی 14700/14800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ زیریں سندھ سائڈ 14500/600 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے۔ گاہک نہیں ہے۔ فل حال حاضر مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔فل حال گنے کی ییلڈ اور ریکوری اچھی ہونے کی وجہ سے سٹاکسٹ ان ریٹ میں خریداری میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 13910 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں گنے کا ریٹ تیز ہے۔ وہاں ملز کے درمیان مقابلہ ہے۔ جو مل زیادہ ریٹ دے گی وہاں گنا زیادہ جائے گا۔ جبکہ سنٹرل پنجاب اور سندھ سائڈ گنے کا ریٹ رکا ہوا ہی ہے۔ .
Dec 15 2025 12:24:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 158.5/159 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 162.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فرقہ زیادہ ہوگیا ہے۔ لوڈنگ ابھی تک نہیں کھلی ہے۔ اکا دکا اندر خانے لوڈنگ ہے اور کرایہ بھی ڈبل مانگتے ہیں۔ .
Dec 15 2025 12:21:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل لائن 9500 سے 10500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں۔ ابھی فل حال کچے گیلے مال آ رہے ہیں۔ سٹاک والے نہیں ہیں۔ جہاں کہیں اچھے خشک مال آنا شروع ہوئے مال خریدنے چاہیں۔ ریٹ کافی مناسب ہیں۔ .
Dec 15 2025 12:20:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تھل لائن کچے مال 8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے 9000/9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں۔ لالا موسیٰ لائن 3450/3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بیچ بھی کھل کر نہیں آتی ہیں۔ سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ تھرپارکر والے مال کراچی پہنچ میں 9000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال فیڈ ملز مکئ اور نکو خرید رہی ہیں ان کا ریٹ کم ہے۔ باجرہ نہیں خرید رہی ہیں۔ باجرے میں جینین تیزی تب بنے گی جب فیڈ ملیں خریدنا شروع کریں گی۔ فل حال مارکیٹ 9000 کی طرف آتی ہے تو ٹریڈرز مال بیچتے بھی ہیں اور جب 8200/8300 کی طرف آتی ہے تو گاہک بن جاتے ہیں۔ .
Dec 15 2025 12:19:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 4150 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ جن ٹریڈرز کے ہاتھوں میں 3500/3600 روپیہ من والے مال ہیں وہ ان ریٹس میں بیچ کر لائنوں سے دوبارہ کم کر کے مال پکڑ لیتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott