Clover Seed | برسیم
Sep 17 2026
کالا چنا ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jun 18 2026 19:14:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 10/15 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہے اور جون فکس 13425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ جولائ فکس 13325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں ٹریڈرز سر پر مال بیچ رہے ہیں جس کی وجہ سے بازار ڈھیلا ہے۔ .
Jun 18 2026 18:42:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید کمزور ہے۔ 3 مل جون فکس کے سودے 13440 روپیہ کوئنٹل جبکہ جولائی فکس کے سودے 13325 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ نرم ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 18 2026 18:07:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ چیکو ریگولر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا کچے مال 5200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 7 ایم ایم 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم 170/175 جبکہ 8 ایم ایم 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 210/215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم برانڈڈ مال کراچی مارکیٹ میں 250 جبکہ کھلے مال 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مال 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 18 2026 18:04:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کراچی مارکیٹ میں گودام کے مالوں کے 11150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بہتر ہے اور 940 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 11414 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جسکی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jun 18 2026 18:00:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم آج مصر میں آمد شروع ہو گئی ہے۔ 10000/10500 پاؤنڈ فی اردب تک کام ہوے ہیں۔ مصر میں اردب 160 کلو کو کہتے ہیں تاہم منڈی میں 169 کلو کے حساب سے بولی ہوتی ہے۔ یوں سمجھ لیں 2.25 کلو فی من کاٹ لیتے ہیں دوکاندار۔ یعنی 169 کلو مال لیتے ہیں اور 160 کلو کے پیسے دیتے ہیں کسان کو۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا کیلئے 1350 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ پچھلے دنوں 1375 تھا۔ آج مزید بھی بیچ تھی مصر سے لیکن پاکستان ابھی خریدار نہیں بن رہا ہے مصر سے کیونکہ پاکستان کی مارکیٹ کافی نیچے ھے مصر سے۔ پاکستان میں 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن کے سودے 15700 تک ہیں۔ ان کو اگر ڈالروں میں کنورٹ کریں تو یہ 1251 ڈالر بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے پلانٹوں کا بہترین مال 14800 تک ھے اس کو اگر ڈالروں میں کنورٹ کریں تو یہ 1180 ڈالر بنتا ہے اس لئے فل الحال لوگ مصر کو ترجیح نہیں دے رہے ہیں۔ .
Jun 18 2026 17:58:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور جہاز والے مالوں کے 154 جبکہ حاضر میں نپر کوالٹی 157.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 18 2026 17:57:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ 10 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہے اور 3 مل جون فکس کے سودے 13450 جبکہ جولائ فکس کے سودوں کے 13340 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 18 2026 17:54:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت لودھراں کوالٹی مال 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ڈنڈی والے مالوں کے جبکہ جامپور ڈنڈی کٹ مالوں کے 11500/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال سٹاکسٹ رہے ہوئے ہیں خریداری نہیں کر رہے ہیں جامپور کے مال ہلکی کوالٹی آ رہے ہیں۔ ہائبرڈ مرچ تھوڑے بہت مال پڑے ہیں 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ زیادہ تر پنجاب کے مالوں کے ہی کام ہو رہے ہیں۔ فل حال محرم الحرام کی وجہ سے نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ .
Jun 18 2026 17:36:54 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں رشین مال 93 جبکہ کینیڈین مال 94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 18 2026 17:32:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کراچی مارکیٹ میں گودام کے مالوں کے 11150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ بہتر ہے اور 940 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ .
Jun 18 2026 17:20:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دیسی برسیم اچھے پلانٹ والے مال 14800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 18 2026 17:15:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ فیصل آباد منڈی میں 10500/10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 10700/10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل بکنگ 1110 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ فلحال ڈیمانڈ کمزور ہے۔ .
Jun 18 2026 17:13:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 12000/12300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی۔سلو ہے۔ ٹریڈرز کے ہاتھوں میں نیچے ریٹس والے مال ہیں جسکی وجہ سے بیچ آجاتی ہے۔ .
Jun 18 2026 17:08:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 25/30 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 13525 جبکہ ڈہرکی گھوٹکی 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جون فکس کے سودوں کے 13460 جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 18 2026 16:57:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور سرگودھا منڈی میں 6600/6650 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل سٹاکسٹ گاہک ہیں جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ لوکل مارکیٹ میں مزید بہتری کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ اوپر ہونے کی وجہ سے لوکل تھل کے مالوں میں ٹریڈرز کی اچھی دلچسپی ہے۔ .
Jun 18 2026 16:45:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 8100/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزیداری نظر نہیں آرہی ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرتے رہنا چاہیے۔ .
Jun 18 2026 16:40:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسیٰ لائن پر 3100/3150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ کچے مال لوڈ میں 7800/7900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے راولپنڈی پہنچ میں 8650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی والی سائڈ موٹا باجرہ 8000 جبکہ باریک باجرہ 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بڑی منڈیوں میں سٹاک بھی کافی پڑے ہیں جبکہ نیچے کاؤنٹر خاموش ہے۔ .
Jun 18 2026 15:40:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ 10 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور چیکو ریگولر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا کچے مال 5200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم برانڈڈ مال 220/222 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ مین 235/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مال 305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مال کافی پڑے ہیں جبکہ گاہکی سست ہے۔ .
Jun 18 2026 15:02:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم دیسی شیخو پورہ واہنڈو منڈی میں 9000 سے 12000 روپیہ من تک کی پوزیشن ہے۔ کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15500/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال فارورڈ میں گاہک بن جاتا ہے جبکہ اچھے گھروں کی بیچ نہیں ہے ان ریٹوں میں۔ لوکل مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب مصر میں محلہ الکبرا منڈی میں 400 اردب آمدن تھی اور 10500 سے 10700 پاؤنڈ تک کام ہوئے ہیں۔ .
Jun 18 2026 14:57:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن دیسی کچے سندھ کے مال اچھے اے پلس کوالٹی 38000/38500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ حیدر آباد منڈی میں پلانٹ والے مال کے 43000/43500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل بازار تو بہتر ہے لیکن اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ جن بڑے ٹریڈرز نے نیچے 33000/35000 میں مال پکڑے ہیں وہ ساتھ ساتھ تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ بھی کرتے ہیں۔ .
Jun 18 2026 14:53:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا 15000/15500 جبکہ گولی کوالٹی 20000/20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ انڈیا سے گولی کوالٹی کی 1870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 23000/24000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا سے وارہ پڑتا نہیں ہے ایران سے ہی مال آرہے ہیں اور لوکل والے مال ہی فروخت ہو رہے ہیں۔ .
Jun 18 2026 14:49:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سہ پہر کے اوقات میں فارورڈ مارکیٹ مزید کمزور ہے اور 3 مل جون فکس کے سودوں کے 13465 جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13365 روپیہ کوئنٹل کی بیچ ہے جبکہ گاہکی خاموش ہے۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ حاضر بھی 10/15روپیہ کوئنٹل بازار ڈھیلا ہے۔ .
Jun 18 2026 14:47:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا لوکل مارکیٹ بہتر ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 6350 روپیہ من ملتان 6450 روپیہ من جبکہ سرگودھا منڈی میں 6550 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل تھل کے مالوں کے سٹاکسٹ گاہک بن جاتے ہیں۔ کیونکہ لوکل ریٹ مناسب سے اور آسٹریلیا بکنگ 620 ڈالر کے لیول پر ہے۔ 620 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 189 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں آسٹریلیا سے گاہک بھی نہیں ہے۔ رشیا سے 565 ڈالر تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 172 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل تھل کے مال سستے ہیں۔ پنجاب پہنچ میں کم ریٹ میں مل جاتے ہیں۔ اس لیے سٹاکسٹ بھی تھل کے مالوں کے ہی گاہک ہیں۔ تھل مارکیٹ 6300/6400 کی طرف آتی ہے تو لوکل گاہک بننا شروع ہو جاتا ہے جبکہ اوپر 6800 کے لیول پر بیچ آنا شروع ہو جاتی ہے۔ .
Jun 18 2026 14:41:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کراچی مارکیٹ میں گودام کے مالوں کے 11150 اور پورٹ کے مالوں کے 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو کوالٹی کے 11600 جبکہ چمن ماش کے 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کام کاج ٹھنڈا ہے۔ .
Jun 18 2026 14:35:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور جہاز والے مالوں کے 155.5 جبکہ نپر کوالٹی حاضر میں 157.5/158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پیمنٹ کا بحران ہے۔ .
Jun 18 2026 14:20:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں رشین مال 93 جبکہ کینیڈین مال کی 94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ رشیا سے 310 جبکہ کینیڈا سے 320/25 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 18 2026 14:14:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ 700 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 35300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین زیرہ کے جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی زیرہ 37500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ آج 30 ڈالر نرم ہوئی ہے اور 2160 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ یہ ایف او بی ریٹ ہے سی این ایف کراچی پورٹ پر 2400 ڈالر کے قریب ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 32800 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل 2500 روپیہ من مارکیٹ اوپر ہے۔ فل حال امپورٹرز لوکل میں ساتھ ساتھ مال بیچ کر دوبارہ بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ .
Jun 18 2026 13:22:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جوہرآباد 14450 بھلوال 14050 سفینہ 13900 المعیز 1 13760 المعیز 2 13770 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13940 کمالیہ 13710 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ شوگر ملز کے 13545 اتحاد 13555 ڈھرکی گھوٹکی 13535 ایس جی ایم اور الائنس شوگر ملز کے 13530 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13645 حمزہ 13615 فاطمہ 13700 شیخو 13695 اشرف 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ النور 13675 مہران فاران شوگر ملز کے 13715 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جون فکس کے سودوں کے 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جولائی فکس کے سودوں کے 13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی خاص مندہ تیزی نہیں ہے۔ لوکل میں پروڈکشن زیادہ ہے جب تک ایکسپورٹ کی صورتحال سامنے نہیں آتی تب تک مارکیٹ میں مزیداری نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 445 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 18 2026 12:53:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ 200/300 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12500/12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000/13200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے ان ریٹس میں پرافٹ ٹیکنگ کرنی چاہیے۔ .
Jun 18 2026 12:46:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16000/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ شہزادی اور مورو کوالٹی ڈنڈی والے مال 9000/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جامپور والے مال 11500/12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کل جامپور لائنوں پر بارش تھی تاہم اگر آگے مزید بارشیں رہی تو کوالٹی میں فرق آسکتا ہے۔ .
Sep 17 2026
Sep 17 2026
Sep 17 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott