+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 22 2026 14:26:55
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 93/94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ کنٹینر میں 320 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں رشیا سے جبکہ بلک میں 305 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 305 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 93.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ 10/20 ڈالر کمزور ہو سکتی ہے کیونکہ رشیا اور کینیڈا میں اس بار پرانی سپلائ کافی پڑی ہے۔ لوکل جو آگے منڈیوں میں سٹاکیہ ہے اس نے تو کم ریٹ سمجھ کر مال سٹاک کیا ہوا ہے لیکن اصل گیم ہی ساری 20 ڈالر کی ہے۔ اگر تھوڑا بہت بازار نرم ہوتا ہے تو سارے امپورٹرز لوکل میں مال فروخت کر کے بکنگ میں چلے جائیں گے۔ فل حال امپورٹرز انتظار کر رہے ہیں کہ بکنگ تھوڑی ڈھیلی ہو تو بکنگ میں مال لیں گے۔