+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 20 2026 11:34:15
  • Comments

Wheat | گندم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور بغیر پرمٹ والے مال اسلام آباد پہنچ میں 4100/4150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پرمٹ والے مال 3900/3950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لوڈ میں 3750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ تھی جس کی وجہ سے بازار تھوڑا نرم ہوا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ لوکل مارکیٹ دوبارہ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ لوکل ان ریٹوں میں ٹریڈرز مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ لوکل ریٹ بہتر ہونگے تب کہیں گورنمنٹ امپورٹ کی طرف جائے گی۔ پچھلی بار بھی لوکل مارکیٹ 4800 تک مال بک گئے تھے اور انٹرنیشنل مارکیٹ رشیا سے 220 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ تھے۔ ابھی لوکل مارکیٹ کا انٹرنیشنل مارکیٹ سے لینا دینا نہیں ہے۔ جب امپورٹ میں جائیں گے پھر دیکھا جائے گا۔