+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 04 2026 11:27:12
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 3/4 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 167.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 171.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ پچھلے دنوں جب بازار 171/172 تک گیا تھا وہاں امپورٹرز نے مال بیچے ہیں۔ کیونکہ جہاز والے مال کا پڑتا بھی 173 تک کا تھا اور امپورٹرز مال بک کروا کر آگے 45 دن کر کے مال بیچ دیتے ہیں۔ اور سرگودھا منڈی میں بھی پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے بازار نرم ہوا ہے۔ سرگودھا منڈی میں ابھی ایڈوانس پیمنٹ پر 6750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں 300 روپیہ من نکلا ہے۔ جن ٹریڈرز نے نیچے 6300/6400 کے لیول پر مال خریدے ہیں انہیں 600/700 روپیہ من نفع تھا انہوں نے اوپر ساتھ مال بیچے بھی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس وقت ساری کموڈیٹیز کروڈ آئل کو فالو کر رہی ہیں جو کہ مین انجن ہے۔ جس دن تیز ہوتا ہے ساری کموڈیٹیز تیز ہو جاتی ہیں۔ جزباتی طور پر لوگ مال روک لیتے ہیں اور جس دن مندہ ہوتا ہے ساری کموڈیٹیز میں کریکشن ہوتی ہے۔ آج کروڈ آئل 11 ڈالر کمزور ہوا ہے اور فل حال 101 ڈالر کے لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔