+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 12 2026 01:11:20
  • Comments

Sesame International Market Update| تل انٹرنیشنل مارکیٹ رپورٹ

پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق برازیل کی کراپ آگے کی جون میں آئے گی۔ تاہم اس سال برازیل میں کاشت 30 سے  فی صد تک کم ہے۔ جس کی کئ وجوہات ہے۔ ایک تو برازیل کے مین کاشت کے علاقے گویس، میٹو گراسو اور ٹوکینٹنز میں بارشیں غیر متوازن رہیں۔ جس سے فصل لیٹ ہو گئ اور کاشت کا دورانیہ کم ہو گیا۔ تل کی فصل زرعی کیلنڈر میں درست وقت پر کاشت ہونے پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، خاص طور پر جب اسے دوسری فصلوں کے بعد اگایا جاتا ہے۔ موسمی صورتحال کے علاؤہ برازیل میں کاشت کم ہونے کی مزید وجوہات بھی ہیں۔ برازیل میں ایکسپورٹرز فارورڈ کے کنٹریکٹ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نہیں بیچ رہے ہیں اور 2025 میں بھی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے برازیل سے ایکسپورٹرز نے نقصان کیے ہیں۔ ریٹ کم ملنے کی وجہ سے کسان بھی متبادل فصلوں کی طرف چلا گیا ہے جن میں موسمی شدت برداشت کرنے کی زیادہ طاقت ہو۔ برازیل کے دوسرے تل کی کاشت کے اہم علاقے جنوبی پیرا میں رقبے میں کمی کی اطلاعات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم برازیل کی کراپ پر نظر رکھے ہوئے ہے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ دیتے جائیں گے۔
دوسری جانب چائنہ میں بھی کل ملا کر 2 لاکھ 90 ہزار ٹن تک سٹاک موجود ہے۔ چائنہ ہر ماہ ہی تھوڑی تھوڑی خریداری کرتا رہتا ہے۔ تقریباً ہر ماہ ہی 1.50 لاکھ ٹن تک تل کی خریداری کرتا ہے تمام ممالک سے جس میں نگر،برازیل، تنزانیہ، مزمبیکے ، پاکستان، ایتھوپیا، سوڈان اور چیڈ شامل ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں سمر کراپ میں تل کی بیجائ پچھلے سال کی نسبت 2 فی صد تک کم ہے۔ پچھلے سال 50 ہزار ایکڑ پر تھی اس سال 49 ہزار ایکڑ پر ہے۔ انڈیا گجرات میں بیجائ ڈبل ہوئ ہے۔ انڈیا میں تل کی امپورٹ بڑھ گئ ہے۔ انڈیا میں زیادہ تر کچے مال افریقہ سے امپورٹ کر کے ہلڈ کر کے بیچتے ہیں۔ 
ترکی کی امپورٹ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2025 میں ترکی نے 1 لاکھ 94 ہزار ٹن تک تل امپورٹ کیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سپلائ سائڈ کے حوالے سے اگر بات کریں تو ایتھوپیا میں تل کی سپلائ اچھی تھی لیکن کافی مال ایکسپورٹ ہو گئے ہیں۔ ابھی ایتھوپیا سپلائ کم ہے۔ تنزانیہ میں ملا جلا رجحان ہے۔ کچھ علاقوں میں جن میں لنڈی اور مٹوارا میں بارشوں کی وجہ سے فصل اچھی ہوئ تھی اور کچھ سنٹرل ریجن جن میں ڈوڈومہ میں خشک سالی کی وجہ سے ایوریج کم رہی ہے۔ پیراگوائے میں کراپ پچھلے سال اچھی تھی۔ 
پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تل کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں کرنسیوں کا بھی بڑا قردار دیکھنے میں آیا ہے۔جنگی حالات کی وجہ سے تمام تھرڈ کلاس ممالک کی کرنسیاں کمزور ہوئ ہیں۔ مجموعی طور پر اگر تل کی انٹرنیشنل مارکیٹ کو دیکھا جائے تو فل حال چائنہ میں بھی کافی سٹاک پڑے ہیں اور تمام ایکسپورٹ ممالک میں بھی سٹاک پڑے ہیں۔ جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹ فل حال ادھر ہی رہے رہنے کے امکانات ہیں۔
چند چیزیں آگے نظر رکھنے والی ہیںلانگ ٹرم میں جس میں پوری دنیا کے موسمی حالات، ایکسپورٹ ممالک کی کرنسیوں میں اتار چڑھاؤ اور چائنہ کی ڈیمانڈ شامل ہے۔