+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 10 2026 15:29:58
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 162/163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج گاہکی سست تھی جبکہ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ امپورٹرز ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وقتی جو بھی لوکل میں تیزی ہے انٹرنیشنل حالات خراب ہونے کی وجہ سے ہے۔ انٹرنیشنل جو حالات ہیں اس کا کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ کل کو حالات ٹھیک ہو جائیں تو کریکشن بھی آ سکتی ہے۔ مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے دیکھا جائے تو سپلائ شارٹ نہیں ہے بلکہ زیادہ ہے۔ مال ہیں اور آگے فصل بھی سر پر ہے۔ اسی لیے امپورٹرز ساتھ ساتھ لوکل میں مال بیچ بھی رہے ہیں۔