+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 07 2026 14:11:34
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ حاضر میں 120 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ویسل والے مالوں کے 106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل ریٹ شارٹیج کی وجہ سے تیز ہے۔ جب ویسل والے مال کی ڈلوریاں ملنا شروع ہونگی حاضر ریٹوں میں کمی بن سکتی ہے۔ امپورٹرز کو 105 میں بھی نفع ہے۔ امپورٹرز آمدن والے مالوں کی سیلنگ دے رہے ہیں۔ اور مزید بھی وقتاً فوقتاً پائپ لائن میں مال بک ہیں۔ جس کسی کو لینا ہوتا ہے آگے جہاز میں مال خریدتا ہے وہ حاضر سے 14 روپیہ کلو ریٹ کم ہے۔ ییلو پیس فروری میں بلک میں 23981 ٹن مال آیا ہے جبکہ اس کے علاؤہ 332 کنٹینرز آئے ہیں۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی اچھی تھی ریٹ کم ہونے کی وجہ سے۔ کراچی مال گوداموں میں نہیں گئے ہیں سارا مال بک گیا ہے۔