+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 02 2026 11:51:09
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مال 11400/500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 60/40 کوالٹی مال 10800/900 جبکہ ریگولر کوالٹی مال 10400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے ریٹیل میں تو ڈیمانڈ ٹھنڈی ہے۔ گوار میل بھی 98 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گیا ہے کراچی مارکیٹ میں۔ پنجاب میں لوکل سٹاکسٹ دوبارہ گاہک ہیں جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ پہلے جن ٹریڈرز نے مال لیے ہوئے ہیں اوپر ریٹوں والے ہیں ان ریٹوں میں بیچتے نہیں ہیں نقصان ہے۔ ان ریٹوں میں مال خریدنے چاہیں۔ جانے کا 500/1000 ہے اور پیسے پڑ سکتے ہیں مارکیٹ میں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آج کروڈ آئل 5 ڈالر ایک ہی دن میں تیز ہو گیا ہے۔ اور مزید تیزی ہے کروڈ آئل میں یہ جو جنگی حالات بنے ہوئے ہیں اس کی وجہ سے۔ کروڈ آئل میں تیزی کی وجہ سے رگنگ زیادہ ہوتی ہے اور آئل رگنگ میں کافی ہیوی پیمانے پر گوار گم استعمال ہوتی ہے۔ گوار کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ لوکل ان ریٹوں میں سٹاک کے لیے مال لینے چاہیں۔