+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 09 2026 13:03:46
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے جبکہ بکنگ میں مندہ لگ رہا ہے۔ آگے رمضان المبارک کا سیزن ہے اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے فل حال ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ پچھلے چار سالوں میں کالے چنے کا ریٹ اس سال کم ترین سطح پر ہے رمضان المبارک کے موقع پر۔ ابھی بھی رمضان المبارک میں وقت ہے۔ لوکل ریٹ بہتر ہی لگ رہا ہے۔ 2025 رمضان المبارک میں ریٹ 185/190 تھا۔ 2024 رمضان المبارک میں ریٹ 180/185 تک تھا۔ 2023 رمضان المبارک میں کالے چنے کا ریٹ 180/190 ہی تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں بلک میں 54000 ٹن مال آیا ہے جبکہ اس کے علاؤہ کنٹینر میں آسٹریلیا سے 715 کنٹینر آئے ہیں اور تنزانیہ سے 33 کنٹینر آئے ہیں۔ رشیا سے 52 کنٹینر کالا چنا آیا ہے جنوری میں۔ پہلے جس طریقے سے پائپ لائن میں میں تھے اس میں کمی کرائی گئی ہے۔ اور جو مال کنٹینرز میں ٹریڈرز نے لیے تھے نیچے ریٹوں میں 450/470 کے لیول پر وہ زیادہ تر بعد میں جب ریٹ اچھا ہوا تو ری سیل میں ہی امپورٹرز نے نکال دیے۔ ابھی بھی لوکل میں مال تو کافی زیادہ ہے لیکن آگے رمضان المبارک کا سیزن بھی ہے اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے دکان داروں کا رجحان اچھا ہے لوکل میں۔ پچھلے دو چار سیزن میں رمضان المبارک میں ڈیمانڈ کم دیکھنے میں آئی ہے لیکن اس سے بھی پیچھے اگر جائیں تو 70/80 ٹن بھی رمضان المبارک میں مال بکا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔