+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 10 2026 15:54:42
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مشین کلین مال کے 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ میں 568 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں۔ 4% دال مکس ہے اور 11 ٪ تک ڈیمیج مال ہیں۔ کراچی پورٹ پر 174 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ یوکرین کے مال صاف کر کے 7 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ یوکرین کے 8 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا کے بھی مال ہیں پر وہ بکتے نہیں ہے۔ ان کے 6/7/8 ایم ایم 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 10 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے 8 ایم ایم مال برانڈڈ 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8/9 ایم ایم 250/265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے 9 ایم ایم 285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے مال کم ہیں مارکیٹ میں جبکہ نیچے آگے اچھی گاہکی رہنے کے امکانات ہیں۔ موٹے چنوں میں تیزی ہے۔ انڈیا کے 58/60 305 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ 42/44 کاؤنٹ کے 425 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امریکا 9 ایم ایم 355/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تمام قسم کے سفید چنوں میں بہتری کا رجحان ہے۔