+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 03 2026 11:58:45
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہے اور 150 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 6350/6400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل ان ریٹوں میں امپورٹرز کو کافی نقصان ہے۔ اونچے پڑتے والے مال ہیں۔ آگے زیادہ سپلائ کے پریشر کی وجہ سے مارکیٹ انڈر کاسٹ چل رہی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری تو نہیں ہے۔ لیکن جہاں پر بازار زیادہ کمزور ہو جاتا ہے۔ وہاں پر ٹریڈرز تھوڑی بہت خریداری کر کے پرافٹ بھی کرتے ہیں۔ اب چار مہینے پہلے ستمبر شروع میں ریٹ 216 روپیہ کلو تھا ایکس کراچی۔ جو کہ ابھی 66 روپیہ کلو کمزور ہے۔ لیکن یہ ڈائرکٹ کمزور نہیں ہوا۔ اس میں پہلے بازار 173 تک ا کر 183 بنا پھر نیچے 160 پر جا کر 173 بنا۔ یعنی 30 روپے نکل کر 10 پڑے بھی ہیں۔ فل حال بکنگ 490/500 ڈالر ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 150.61 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر بھی کافی ٹائم سے رکا ہوا ہے 281.5 روپیہ کلو کے لیول پر۔