+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 02 2025 13:05:38
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 163 جبکہ کیش پیمنٹ 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہے اور دسمبر جنوری شپمنٹ 500/510 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال آگے سپلائ میں مال ہیں جس کی وجہ سے حاضر مزے داری نہیں ہے۔ تاہم پائپ لائن میں جو سپلائ ہے جب تک وہ ادھر پہنچتی نہیں ہے تب تک اثر انداز صرف جزباتی طور پر ہی ہے۔ انڈیا مستقبل میں کالے چنے پر مزید ڈیوٹی عائد کرنے کی سوچ رہا ہے۔ جس طریقے سے انہوں نے ییلو پیس ثابت پر کی۔ اس سے دو نتائیج اخذ کیے جا سکتے ہیں۔ نمبر 1 بکنگ کے ریٹوں میں مزید کمی بن سکتی ہے کیونکہ کالے چنے کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں خریداری میں انڈیا سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دوسرا جو مال پاکستانی امپورٹرز نے خریدے ہیں جو پاکستان آنے ہیں وہ انڈیا بھی ڈائورٹ ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں انڈیا کو وارہ ہے اور پاکستانی امپورٹرز کی بھی جان چھوٹ سکتی ہے نفعے کے ساتھ۔ اگر ان کا مال پاکستان آتا ہے تو زیادہ سپلائ کی وجہ سے نقصان کے امکانات ہیں۔ انڈیا حاضر ریٹ دہلی منڈی میں 5800 روپیہ کوئنٹل ہے انڈین کرنسی میں یہ 647 ڈالر ریٹ بنتا ہے۔ جیسے حال ہی میں ییلوپیس کے ساتھ ہوا۔ جیسے ہی ییلو پیس ثابت کے دو جہاز انڈیا ڈائورٹ ہوئے ادھر لوکل 3 دن میں 97 روپیہ کلو والی 114 روپیہ ریٹ بن گیا۔ امپورٹرز اور سٹے بازوں نے لوکل میں جہاز والے مال بیچے ہوئے تھے جس کی کوورنگ کی وجہ سے ییلو پیس میں 30 روپے ہی پڑ گئے۔ تاہم یہ اگر والی بات ہے اس پر نظر رکھنی پڑے گی اگر سپلائ ڈائورٹ ہوتی ہے تو لوکل کچھ بہتری بن سکتی ہے۔ ورنہ جو بلک میں مال بک ہیں اگر وہ ساری سپلائ پاکستان ہی آتی ہے تو لوکل مزید مندہ ہی نظر آ رہا ہے۔