+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 29 2025 12:06:35
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کچے مالوں کا زیادہ گاہک نہیں بنتا۔ زیادہ تر دکان دار پلانٹ والے مال ہی خریدتے ہیں۔ وہ آسانی سے بک جاتے ہیں۔ تھل پلانٹ والے مالوں کے 8700/8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اچھے خشک مالوں کے جبکہ راولپنڈی پہنچ میں 9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھرپارکر کوالٹی مالوں کے 8100/8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ لائن 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ یہی 8200 سے 8800 کے درمیان۔ بڑے سٹاکسٹ ساتھ ٹریڈنگ بھی کرتے ہیں اوپر 8800 کی طرف مارکیٹ جاتی ہے تو فل حال بیچ بھی آنا شروع ہو جاتی ہے اور نیچے 8200 کی طرف مارکیٹ آتی ہے تو گاہکی آنا شروع ہو جاتی ہے جبکہ اس ریٹ پر بیچ رک جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق باجرہ خریدنا چاہیے کیونکہ فیڈ ملز میں جو مکئ جاتی ہے وہ شارٹ ہے۔ فل حال تو 3200/3300 کے لیول پر فیڈ ملز خریداری کر رہی ہیں لیکن اس کے ریٹوں میں تیزی کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے ممکن ہے کے فیڈ ملز سٹاکسٹ سے ہی باجرہ خریداری کر سکتی ہیں۔ مکئ کا انٹرنیشنل ریٹ بھی 390/425 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ تاہم باجرے میں تیزی تب ہی آئے گی جب فیڈ ملز باجرہ کھائیں گی۔ شروع میں قصور کا کافی باجرہ فیڈ ملز میں گیا ہے 3000/3100 کے لیول پر۔ فل حال جب تک فیڈ ملز باجرہ خریداری نہیں کرتی تب تک بڑے سٹاکسٹ ساتھ ساتھ ٹریڈنگ جاری رکھتے ہیں۔