+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 26 2026 22:04:48
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی لائن 200 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 9200 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ لائن بھی مضبوط ہے۔ ملتان منڈی میں بھی آج 9200 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ ملتان منڈی میں چار ٹرالے سے زیادہ کام ہوا ہوے ہیں۔ آج ریٹیل میں گاہکی بہت اچھی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال مضبوط ہے اور تیزی کا رجحان ہی دیکھائی دے رہا ہے۔ 

سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9200/9325 جیسے ریٹ بن گئے تھے۔ ملتان منڈی میں آج آپس میں لیں دین کافی ہوے ہیں سدا بہار جوار ملتان منڈی میں کھینچ تھی۔ 

ہائبرڈ جوار امپورٹڈ گنگا لائن کیوری وغیرہ 475 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ منڈی میں چار سے 6 کنٹینر آے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی سست تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ جوار کے ریٹ بہت زیادہ تیز ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے دوکاندار حضرات صرف ایک آدھ دن کی ضرورت کا مال لیتے ہیں۔ دوسری جانب امپورٹرز کو معقول منافع ہے اور امپورٹرز بھی دس بیس کو نہیں دیکھتے ہر ریٹ میں مال بیچ رہے ہیں۔ امیریکن ہائبرڈ جوار 510 روپیہ کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ہائبرڈ جوار اتنی زیادہ بکنگ نہیں ہے اس سال مجموعی طور پر بہتر ہی نظر آ رہی ہیں۔ تاہم امپورٹرز ہر ریٹ میں بیچ کر نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔