+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 02 2025 13:59:22
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 17800 سلانوالی 17675 رمضان العریبیہ 17650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 17475 فاطمہ 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو 17150 یونائیٹڈ 17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اے کے ٹی ڈھرکی 17250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ الائنس شوگر ملز کے 17275 النور 17350 آباد گار 17400 فاران 17425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ ٹریڈرز اپنا اپنا مال فارغ کر رہے ہیں۔ ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے ہر ہفتے میں پورٹ پر 30 ہزار ٹن مال لگے گا باریک چینی کا۔ فل حال تو الخلیج والے مال بھی مارکیٹ میں بکے نہیں ہیں۔ 15 ہزار ٹن مال بکا ہے اور باقی گودام میں چلا گیا ہے۔ باریک مال بھی نہیں بکے گا۔ دوسری جانب فارورڈ میں زیریں سندھ میں اومنی شوگر ملز کے 15 دسمبر سے 15 جنوری ڈلوری مالوں کے 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ ان ریٹوں میں نفع پکا کرنا چاہیے۔ آگے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے مارکیٹ پر سیلنگ پریشر بڑھ رہا ہے۔ ملوں میں بھی مال پڑے ہیں اور پورٹ پر بھی باریک مال لگنا ہے۔