+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 01 2025 12:19:16
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ سائڈ پرانے مال پڑے ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں پلانٹ والے مال 3700/3800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل سائڈ کچے مالوں کے 8600 جبکہ تھل پلانٹ والے مال کراچی پہنچ میں 9300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ قصور سائڈ کے نئے مال 3200/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھرپارکر کوالٹی نئے مال 7700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مالوں میں ابھی 15/16% موئسچر ہے۔ ہیں پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس سال پچھلے سال کی نسبت تھرپارکر کی فصل کم ہے۔ پچھلے سال باجرہ کی فصل تھرپارکر میں اچھی تھی اور باجرہ کا گندم سے ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے تھر پارکر کے مال شروع میں ہی بکنے کے لیے آ گئے۔ باجرے کا ریٹ پچھلے سال تھر پارکر والا 4200/4300 روپیہ من تک بھی بکا ہے جبکہ گندم اس وقت 2300 روپیہ من تھی۔ اس لیے ٹریڈرز نے ریٹ اچھا دیکھ کر سارا باجرہ فارغ کیا۔ اس دفعہ تھر پارکر میں باجرہ کی کاشت کم ہے لیکن گندم کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے باجرہ ادھر لوکل ہی کھایا جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس دفعہ لالا موسیٰ سائڈ بیجائ کم ہے اور تھل میں بیجائ اچھی ہوئ ہے ہر طرف مون سون کی بارشیں اچھی ہوئی ہیں جسکی وجہ سے باجرہ کی کاشت تھل میں اچھی ہوئی ہے اور گروتھ بھی اچھی ہے۔ کیری فارورڈ سٹاک لائنوں پر اتنا نہیں ہے۔ جبکہ لالا موسی سائڈ مال پڑے ہیں۔ بڑی منڈیوں میں ملتان فیصل آباد حیدرآباد کراچی وغیرہ تھوڑا تھوڑا سٹاک پڑا ہے۔ تھرپارکر والے مال بھی بڑی منڈیوں میں پڑے ہیں۔ آگے نئ فصل لالا موسیٰ اور تھل 2 ہفتوں تک 15 اکتوبر تک شروع ہو جائے گی۔