+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 24 2025 12:21:54
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 196 جبکہ کیش پیمنٹ پر 197 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں تھل والے مالوں کے 8000/8100 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگر حاضر میں ملر کی ڈیمانڈ نکلی تو مارکیٹ میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہے۔ بکنگ تنزانیہ سے اکتوبر شپمنٹ 555 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ آسٹریلیا سے 15/20 ڈالر مزید نرم ہے اور نومبر دسمبر شپمنٹ 475 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ 555 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 170.59 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 475 ڈالر والا 146 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 282 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔