+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 03 2025 12:34:40
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 213.5 جبکہ کیش پیمنٹ پر 214.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 9050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ساتھ ساتھ لوکل نفع پکا کر کے بکنگ میں جانا چاہیے کیونکہ بکنگ میں سستا مل رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سال 2025 میں آسٹریلیا کوئنزلینڈ میں 450000 ہیکٹیرز پر بیجائی ہوئی ہے نیو ساؤتھ ویلز میں 590000 ہزار ہیکٹیرز تک بیجائی ہوئی تھی ان دونوں ریاستوں میں کل کاشت رقبہ 1040000 ہیکٹیرز تک ہے کوئنز لینڈ میں فی ایکڑ پیداوار 1.86 ٹن فی ہیکٹیرز متوقع ہے جبکہ نیو ساؤتھ ویلز میں 2.08 ہیکٹیرز متوقع ہے۔ اوسط پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ اسکے علاوہ ویکٹوریا ساؤتھ آسٹریلیا ویسٹرن آسٹریلیا میں بھی اچھی بیجائی ہے۔ کالا چنا کی اچھی قیمتوں کے سبب آسٹریلیا میں اس سال بھی کسانوں نے کالا چنا کی کاشت زیادہ کی ہے۔ تاہم یہ ابتدائی تخمینہ ہے۔ آسٹریلیا والے شروع میں ہمیشہ کم کراپ بتاتے ہیں اور آخر میں زیادہ کراپ نکل آتی ہے۔ اسی وجہ سے اس بار ان کے فارورڈ میں مال کھل کر بک نہیں پا رہے ہیں۔ دوسری جانب کراپ تو زیادہ ہے لیکن 500 ڈالر والا ریٹ بھی کم ہے۔ یہ نئ کراپ کا ریٹ ہے 5 مہینے بعد کا۔ یہ آنے سے پہلے ہی اس میں کئ اتار چڑھاؤ آ سکتے ہیں۔ انڈیا بھی اپنے ایم ایس پی کم کرنے کے لیے ان ریٹوں میں مال خرید سکتا ہے۔ ان کے جو بڑے ادارے ہیں وہ سٹاک اکھٹا کر سکتے ہیں جس کو آگے بھی وہ لوکل قیمتوں کو کم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔