+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 28 2025 19:00:45
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو 16875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے کام کاج کھل کر نہیں ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج میٹنگ میں منسٹر آف نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی ریسرچ نے کہا ہے کہ حکومت ملز میں موجود سٹاک پڑ کڑی نظر رکھے گی اور ہر مل میں اپنا بندہ متعین کرے گی اس کام کے لیے اور خیال رکھے گی کہ جو معاہدہ ہوا ہے اس کے مطابق ہی مال بکیں۔ تاہم منسٹر چئیرڈ پاسمہ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے۔ موجودہ میٹنگ میں کئ شوگر ملز نے چینی کی سپلائ اور موجودہ صورتحال پر اظہار یک جہتی نا کرنے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فل حال وقت پر چینی ڈسپیچ نا ہونے کی وجہ سے مسائل بن سکتے ہیں لوکل بازار میں بھی اور انڈسٹری کے ساتھ بھی۔ ایک بات تو طے ہے کہ چینی کی امپورٹ ہی قیمتوں میں متوازن پیدا کر سکتی ہے اور پھر امپورٹ کے پڑتے کے حوالے سے دوبارہ ریٹ فکس کیے جا سکتے ہیں۔