+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 14 2025 18:10:33
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال مارکیٹ میں کام کاج نہیں ہو رہے ہیں۔ حاضر میں لوڈنگ نہیں ہے امید ہے کل تک لوڈنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔ کے ڈی ڈبلیو 17000 جبکہ جولائ 17500 اگست 18020 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ بھی گروپ بند ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اگلے دو چار دن میں امپورٹ کا ٹینڈر بھی ہو جائے گا اور فیڈرل کیبنیٹ اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کا جو ہول سیل ریٹ 165 تک رکھا گیا ہے اس کے حوالے سے کافی خبریں مارکیٹ میں گردش کر رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بڑے ادارے ہر سال پرائس کنٹرول پر کچھ نا کچھ ایکشن ضرور لیتے ہیں تاکہ عوام کی نظروں میں رہیں۔ پچھلے سال ای سی سی نے چینی کا ریٹ 139 تک طے کیا تھا تاہم بازار میں 117/120 روپے تک چینی فروخت ہوتی رہی کیونکہ سپلائ زیادہ تھی۔ تاہم اس سال ضرورت کے مطابق ہی مال ہے پائپ لائن میں زیادہ مال نہیں ہے۔ اسی لیے حکومت جلد سے جلد امپورٹ کروا کر مارکیٹ میں اضافی مال پھینکنا چاہ رہی ہے تاکہ ریٹوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ ایک چیز زہن نشین کرنی چاہیے کہ حکومت کیری فارورڈ کے طور پر مال منگوا رہی ہے۔ تاکہ جتنی بھی ڈیمانڈ ہے اس سے تھوڑا زیادہ مال پڑا ہو جس سے ریٹ نہیں بڑھ سکیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل لنڈن شوگر بھی 14 ڈالر مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 486 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔