+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 20 2025 00:32:19
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور مارچ کے سودے 15850 تک ہوے ہیں جبکہ اپریل 16450/16500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو ڈیلر گرفتار تھے وہ رہا ہو گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ پنجاب شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کی دو تین دن تک میٹنگ بھی ھے۔ ڈیلر بھی اس میں اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حکومت نے جو ریٹ فکس کئے ہیں اس کی تقسیم کیسے ہو گی اس کے متعلق ابھی پکی بات سامنے نہیں آ سکی۔ ہماری ٹیم کوشش میں ھے کہ اس کے متعلق کوئی پکی خبر ملے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب حکومت نے 2 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا ھے۔ تین اپریل کو مارکیٹ کھل جائے گی۔ اب فارورڈ کے سودوں کے لین دین 3 اپریل کو ہونگے۔ چینی کی مارکیٹ مجموعی طور پر لوگ بہتر ہی بتا رہے ہیں۔ ملیں تو مال نہیں بیچ رہی ہیں۔