+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 06 2026 12:03:51
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم اوپن ہوئ ہے اور 194/194.5 روپیہ کلو تک ایڈوانس کام ہو گئے ہیں جبکہ 20 اگست پیمنٹ پر 196 اور 45 دن پیمنٹ پر 199 روپیہ کلو کا بازار ہے۔ فل حال مارکیٹ تیز ہی نظر آ رہی ہے کل امپورٹ میں 655/665 ڈالر تک کنٹینرز میں کافی کام ہوئے ہیں۔ 665 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 200 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بازار تو بہتر ہی ہے تاہم زیادہ تر انویسٹرز اب رسک نہیں لے رہے ہیں کیش ڈیو ہی کر رہے ہیں۔ حاضر مال خرید کر 45 دن کر کے بیچ دیتے ہیں اور دوسری جانب جن ٹریڈرز کے پاس نیچے ریٹوں والے مال ہیں وہ بھی تھوڑا تھوڑا ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7900 روپیہ من بھاؤ بن گیا ہے۔ تنزانیہ سے بکنگ 680/690 ڈالر ریٹ مانگ رہے ہیں۔