Sorghum | جوار
Jun 22 2026
چینی کی تازہ ترین رپورٹ۔ چینی کے روزانہ کے ریٹ
Mar 04 2026 15:25:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں مشین کلین مال 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رشیا سے 560 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 8 ایم ایم 230 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کینیڈا سے 740 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال کے 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ برانڈڈ مالوں کی 1000 ڈالر جبکہ مکس مالوں کی 740 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں صورتحال غیر یقینی ہے اور شپنگ کمپنیز نے بھی پر کنٹینر ایکسٹرا چارجز عائد کیے ہیں جسکی وجہ سے لوکل میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Mar 04 2026 15:10:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مال 9800 روپیہ من جبکہ وائٹ مال کے 10100/10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 04 2026 15:09:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 158/158.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 04 2026 15:07:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ تیز ہی نظر آرہی ہے۔ بکنگ 990 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ .
Mar 04 2026 14:45:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سست ہے۔ حاضر جے ڈی ڈبلیو 13815 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ میں 30 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 13895 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 04 2026 14:37:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال ٹریڈرز آمنے سامنے کام کر رہے ہیں۔ .
Mar 04 2026 14:34:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں نئے مال 12500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں نئے مال 13000 اور پرانے مال 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 04 2026 14:15:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مال 11400/500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 60/40 کوالٹی مال 10900/11000 جبکہ ریگولر کوالٹی اچھے مال 10400/10500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال گاہکی خاموش ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی کمزور ہے اور 5260 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Mar 04 2026 14:06:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 156 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ ایل ڈی سی 4 کے بھی 156 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امپورٹرز اب لوکل میں کھل کر سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں کسی ٹائم بھی پیسے پڑ سکتے ہیں۔ جہاں کہیں اچھی تگڑی گاہکی نکلی لوکل مارکیٹ میں پیسے پڑ سکتے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں غیر یقینی سی صورتحال ہے۔ کروڈ آئل کی قیمت تیز ہو گئ ہے 77 ڈالر کو ٹچ کر گئ ہے اور اس میں مزید تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق 100 ڈالر کراس کر سکتی ہے۔ جس سے کرایوں میں اضافے کے امکانات ہیں اور مہنگائی ہونے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کاروباری حالات ناساز ہیں ہر طرف سیاسی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کرنسی اور کرایوں کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اس لیے جو بھی امپورٹ والی اشیاء ہیں ان میں غیر یقینی صورتحال ہے اور لوکل میں امپورٹرز کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Mar 04 2026 13:57:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ 1500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 38500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال شپنگ کمپنیوں نے گلف کے لیے ایمرجنسی چارجز عائد کیے ہیں۔ جس کی وجہ سے بکنگ کے ریٹوں میں مزید فرقہ پڑنے کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کروڈ آئل کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان ہے 77 ڈالر ریٹ بن گیا ہے کروڈ آئل کا اور مزید بھی تیزی ہے۔ جس کی وجہ سے کرائیوں میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب ایران سے مال کلیئرنگ میں بھی مسائل ہیں۔ کھل کر مال کلئر نہیں ہو رہے۔ وقت بہت لگ رہا ہے جس کی وجہ سے لوکل کام گرم ہو گیا ہے۔ .
Mar 04 2026 13:38:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر مال دوبارہ شارٹ ہیں مارکیٹ 4 روپیہ کلو حاضر تیز ہوئ ہے اور 122 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال حاضر مال شارٹ ہیں۔ شارٹیج کا ریٹ ہے جبکہ جو ویسل پورٹ پر لگنا ہے اس کے 105/106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ویسل میں مال بھی 37000 ٹن تک ہے۔ جہاز والے مالوں کی بیچ ہے۔ .
Mar 04 2026 13:35:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے کام کاج نہیں ہے۔ .
Mar 04 2026 13:32:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ رمضان شوگر ملز 14100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ نو سیل ہے۔ جھنگ بھون 13925/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 14025 کمالیہ کشمیر 13950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13835 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائ کے 13950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مہران فاران وغیرہ 13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ مزے داری نہیں ہے۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 13915/25 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال پیداوار زیادہ متوقع ہونے کی وجہ سے فل حال ٹریڈرز ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ .
Mar 04 2026 13:00:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے کھل کر بیچ نہیں ہے۔ آگے ٹریڈرز اپنی دکانداری میں ہی مال فروخت کریں گے۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن کے 525 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرچون میں۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئی ہے اور 10400/10500 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ آج آمدن زیادہ تھی اور 600 گٹو تک آمدن تھی۔ .
Mar 04 2026 12:26:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 10 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 13835 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ مارکیٹ بھی 10/20 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 13945 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 04 2026 12:18:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں 3200 جبکہ پلانٹ والے مال 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 7800/7900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8500/8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال مزیداری نہیں ہے۔ .
Mar 04 2026 11:57:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 4600/4650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کمزور ہے۔ سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Mar 03 2026 22:24:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہے اور نپر مسور کے 162 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ کرمسن 158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں فارمر ڈریس مالوں کے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے لوکل میں سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ .
Mar 03 2026 16:22:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100/200 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 13700/13800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 03 2026 16:18:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارکیٹ 20 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 13930 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 03 2026 15:52:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 156.5 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Mar 03 2026 15:37:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ 20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو 13825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ بھی سست ہے اور 13910 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 03 2026 15:19:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں مشین کلین مال 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رشیا سے 560 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 8 ایم ایم 230 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کینیڈا سے 740 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں تاہم کینیڈا سے جو مال آرہے ہیں ان میں اکثر مال واٹر ڈیمج ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال کے 345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ برانڈڈ مالوں کی 1000 ڈالر جبکہ مکس مالوں کی 740 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 03 2026 15:00:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کرمسن کوالٹی مال ہلکے ہیں جسکی وجہ سے انویسٹرز نپر کوالٹی میں ہی خریداری کررہے ہیں۔ ان ریٹس میں مال لینا چاہیے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Mar 03 2026 14:46:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے وسط میں سندھ سے شہزادی کی آمدن کھل کر شروع ہو جائے گی جسکی وجہ سے ٹریڈرز آمنے سامنے کام کر رہے ہیں۔ .
Mar 03 2026 14:44:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں نئے مال 13000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں نئے مال 13500 اور پرانے مال 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 03 2026 14:44:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارکیٹ مزید 20 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور 3 مل مارچ کے سودوں کے 13930/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Mar 03 2026 14:40:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 14700 جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15500 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں انڈین گولی کوالٹی 405 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر نرم ہوئی ہے اور ٹکڑا کوالٹی 1270 ڈالر جبکہ گولی کوالٹی 1320 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ زیادہ تر کام ایرانی اور لوکل دھنیا کے ہو رہے ہیں کیونکہ انڈین دھنیا میں خوشبو نہیں ہوتی ہے۔ .
Mar 03 2026 14:38:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو 18335/45 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ 40 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 13960 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 03 2026 14:11:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید لوکل کراچی مارکیٹ 1000 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 37000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 38000/38300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین زیرے کے۔ لوکل مارکیٹ فل حال تیز ہے۔ مال کلئر ہونے میں وقت کافی لگ رہا ہے۔ کلیئرنگ میں مسئلے مسائل ہیں جس کی وجہ سے لوکل بازار بہتر ہوا ہے جبکہ بکنگ 10/20 ڈالر مزید نرم ہے اور 2480/90 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 34400 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا میں ابھی لوکل ارائول زیادہ ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ تھوڑی سست نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ تھوڑی بہت 100 ڈالر مزید نرم ہو پھر مال لینے چاہیں بکنگ میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott