Sugar | چینی
May 25 2026
گوارہ آج کا بھاؤ اور مارکیٹ رپورٹ
Feb 11 2026 15:53:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت انڈین کوئٹہ منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 14100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15500/16000 جبکہ گولی کوالٹی 19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 11 2026 15:45:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 150 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 13000 روپیہ من میں کام ہوئے ہیں فل حال لوکل مال نہیں ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Feb 11 2026 15:41:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن اور نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 158/159 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان بن گیا ہے۔ یہ جو مال پورٹ پر لگ رہے ہیں یہ خریدنے چاہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ تیز ہو گئ ہے۔ کرمسن مسور فارمر ڈریس مال 590 ڈالر جبکہ مشین کلین 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ نپر مسور بھی 560/570 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ لوکل ریٹ کم ہے آگے رمضان المبارک کے بعد اپریل میں نیچے ڈیمانڈ اچھی ہونے کے امکانات ہیں۔ لوکل میں مال خریدنے چاہیں .
Feb 11 2026 15:20:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 800 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 35700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 38000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ بکنگ کراچی پورٹ کے لیے 2670 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 11 2026 15:00:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہے اور جو جہاز پورٹ پر لگنا ہے اس میں 115 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ اس کے بعد بلک والے مالوں کے 106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مال پورٹ پر لگ رہا ہے پیمنٹوں کے پریشر کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی نرم ہے۔ .
Feb 11 2026 15:00:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 8000/8100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پیچھے لائنوں پر اچھے مالوں کے 7800/7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے جبکہ اکا دکا بیچ بھی ا جاتی ہے۔ ملتان منڈی میں روجھان والی جوار کے 7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ روجھان لوڈ میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ابھی فل حال نیچے ریٹیل میں کام شروع نہیں ہوا ہے۔ ہائبرڈ جوار کے ملتان منڈی میں نیچے پرچون میں 400 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں چھوٹے مارکوں کے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ اور ملتان منڈی میں 8600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج اوکاڑہ 800 گٹو کی آمدن تھی۔ جواروں میں ابھی فل حال نیچے کام شروع نہیں ہوا ہے۔ جہاں ریٹیل میں مال بکنا شروع ہوا مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ اس سال کافی سارے دکان دار برسیم میں مار کھانے کی وجہ سے جواروں میں زیادہ کھل کر کام نہیں کر سکے ہیں۔ دوسری جانب ہائبرڈ جوار امپورٹ میں بھی مال کم بک ہیں۔ .
Feb 11 2026 14:58:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 8000/8100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پیچھے لائنوں پر اچھے مالوں کے 7800/7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے جبکہ اکا دکا بیچ بھی ا جاتی ہے۔ ملتان منڈی میں روجھان والی جوار کے 7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ روجھان لوڈ میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ابھی فل حال نیچے ریٹیل میں کام شروع نہیں ہوا ہے۔ ہائبرڈ جوار کے ملتان منڈی میں نیچے پرچون میں 400 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں چھوٹے مارکوں کے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ اور ملتان منڈی میں 8600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج اوکاڑہ 800 گٹو کی آمدن تھی۔ جواروں میں ابھی فل حال نیچے کام شروع نہیں ہوا ہے۔ جہاں ریٹیل میں مال بکنا شروع ہوا مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ اس سال کافی سارے دکان دار برسیم میں مار کھانے کی وجہ سے جواروں میں زیادہ کھل کر کام نہیں کر سکے ہیں۔ دوسری جانب ہائبرڈ جوار امپورٹ میں بھی مال کم بک ہیں۔ .
Feb 11 2026 14:51:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہے اور 169.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ تو بہتر ہے لیکن امپورٹرز ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا مال بیچ بھی رہے ہیں بریک نہیں لگا رہے ہیں۔ یہی دنوں میں سیزن کی ڈیمانڈ ہے۔ اسی ٹائم میں مال نکالنے بھی ہیں۔ .
Feb 11 2026 14:48:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ دن کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل مارکٹ بہتر ہے اور تھل لائن لوڈ میں کچے مال 8500 روپیہ کوئنٹل جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 300/400 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئ ہے تاہم فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔ .
Feb 11 2026 14:40:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ تو جنوبی پنجاب میں 14000 ہی ہے۔ حاضر مارکیٹ میں بہتری دیکھتے ہوئے فارورڈ گاہک بننا شروع ہوا ہے۔ 3 مل فروری 14090 جبکہ مارچ 14180/90 کا گاہک بن گیا ہے۔ فارورڈ بھی بازار بہتر نظر آ رہا ہے۔ .
Feb 11 2026 14:28:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ ساؤتھ کی ملز کے 14000 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن ہے۔ فروری کے سودوں کے 14080/90 جبکہ مارچ کے سودوں کا 14150 کا گاہک ہے۔ فل حال بازار تھوڑا بہتر ہے۔ نیچے ڈیمانڈ ہے۔ دکان دار گاہک ہیں۔ آگے رمضان المبارک کی وجہ سے نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ زیریں سندھ بھی اومنی گروپ کا 13400 کا لیول بن گیا ہے۔ .
Feb 11 2026 14:27:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 16200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بڑی منڈیوں میں ضرورت کا کام ہے۔ .
Feb 11 2026 14:25:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ .
Feb 11 2026 14:09:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور آمدن جہاز والے مال کے 116 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اس کے بعد جو بلک میں مال آنا ہے اس کے 107 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جو جہاز پورٹ پر لگنا ہے اس کے 80% مال ایڈوانس میں ہی بکے ہوئے ہیں۔ فل حال تو بازار تھوڑا سست ہے تاہم جہاں پر پیمنٹیں کلئر ہوئ اور فریش گاہکی آئ لوکل مارکیٹ میں دوبارہ پیسے پڑ سکتے ہیں۔ .
Feb 11 2026 13:44:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون نون شوگر ملز کے 14500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ 14400 رمضان 14210 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ 14125 بھون 14175 فیصل آباد سائڈ کسان سویرہ 14210 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کمالیہ کنجوانی کشمیر سورج وغیرہ 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں تمام ملز کا 13980/14000 کا لیول ہے۔ زیریں سندھ بھی مارکیٹ رکی ہوئ ہے اومنی گروپ کے 13300 جبکہ مہران فاران آبادگار وغیرہ کے 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری بازار تھوڑا بہتر اوپن ہوا ہے اور 14080 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب کی ملز سے 14000 کے لیول پر کافی کام ہوئے ہیں۔ فل حال بازار بہتر ہے۔ وقتی اگر نیچے اچھی گاہکی نکلتی ہے تو بازار میں تھوڑی بہت روپیہ دو بہتری بن سکتی ہے۔ تاہم لانگ ٹرم کے لیے انویسٹرز گاہک نہیں ہیں۔ لانگ ٹرم کے لیے ابھی کام نہیں کرنا چاہیے۔ ابھی کرشنگ سیزن شروع ہے۔ لانگ ٹرم میں جب پیداواری فگرز سامنے آجائیں گے پھر صورتحال واضح ہوگی۔ ابھی صرف دکان دار ہی ساتھ ساتھ کام کر رہے ہیں۔ .
Feb 11 2026 12:47:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مال 12100/200 جبکہ 60/40 کوالٹی کے 11500/11600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ .
Feb 11 2026 12:47:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مالوں کے 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایورج مالوں کے 9800/9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی مارکیٹ میں پاسنگ کے مسائل ہیں۔ .
Feb 11 2026 12:31:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 50 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 4550 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں اور 4600 روپیہ من تک ریٹ مانگتے ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 11 2026 12:27:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ہائبرڈ سبی کوالٹی لائنوں پر 7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 8100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کوئی کام کاج نہیں ہوا ہے ظہر کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔سدا بہار جوار بھی اوکاڑہ منڈی 8600/8700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 11 2026 12:14:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 170.5 جبکہ کیش پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 7250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز کی بیچ بھی ہے جبکہ نیچے گاہکی بھی اچھی ہے۔ .
Feb 11 2026 11:57:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 11200/11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سندھ میں گندم کی کٹائی کے بعد ہاڑو مونگ کی بیجائی شروع ہو جائے گی تاہم لوکل میں ان ریٹس میں مال فارغ کرنا چاہیے۔ .
Feb 11 2026 11:56:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 50/100 روپیہ من بہتر ہے اور لالا موسیٰ لائن 3400/3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں منڈی میں کچے 3400 جبکہ پلانٹ والے مال 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 90/91 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ باریک قمر مشانی 5100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ روجھان والے مالوں کے 5400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے لیے ہیں اور مارکیٹ اوپر 8800 کی طرف جاتی ہے تو سیل آنا شروع ہو جاتی ہے جبکہ 8200 کے لیول پر تھوڑا تھوڑا گاہک بننا شروع ہو جاتا ہے۔ .
Feb 10 2026 19:49:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ نرم ہی ہے۔ جے ڈی ڈبلیو 13985 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ حمزہ شوگر ملز 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ فروری کے سودوں کے 30 روپیہ کوئنٹل بہتری آئی ہے اور 14060/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مزے داری نہیں ہے۔ .
Feb 10 2026 19:09:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ہائبرڈ سبی کوالٹی 7800/7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی نہیں ہے ریٹ کافی تیز ہو گیا ہے جبکہ اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ سدا بہار جوار بھی اوکاڑہ منڈی مارکیٹ تھوڑی نرم ہے اور 8650 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال نیچے ڈیمانڈ شروع نہیں ہوئ ہے جبکہ اوپر لیول پر تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ا جاتی ہے۔ .
Feb 10 2026 18:50:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایوریج مالوں کے 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ وی آئ پی شیشا مالوں کے 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے جبکہ فیصل آباد ریٹ کم ہی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج 9700/9800 جبکہ اچھے وائٹ مال 10000/10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
Feb 10 2026 18:41:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ مارکیٹ نرم ہے اور نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مال تو کافی ہیں اور پائپ لائن میں مزید بھی مال بک ہیں۔ لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا خریدار ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ مارکیٹ پچھلے ایک ماہ میں 60/70 ڈالر تیز ہوئ ہے اور مسور ثابت نپر کی بکنگ 570 ڈالر فی ٹن ہو گئ ہے جو کراچی پورٹ پر 174 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں بکنگ سے بھی مال سستا ہے اس لیے امپورٹرز اور ٹریڈرز لوکل میں خریداری کر رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں مال خریدنے چاہیں۔ لوکل مارکیٹ میں پیسے پڑ سکتے ہیں۔ لوکل ریٹ ہی بہت کم ہے گاہکی بھی نیچے بہت اچھی ہے۔ .
Feb 10 2026 18:18:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا کے مال ہلکی کوالٹی ہیں گاہک نہیں بنتا ہے۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 290/295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 10 2026 18:09:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور بدھ جمعرات پیمنٹ پر 171 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ آج گاہکی تھوڑی سست تھی۔ .
Feb 10 2026 17:33:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ٹریڈرز سٹاک کرنے میں دلچسب نہیں ہیں۔ .
Feb 10 2026 17:31:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ ڈھیلی ہے اور حاضر میں ساؤتھ پنجاب کی ملز کے 13980 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جنوری کے سودے بھی 14025 روپیہ کوئنٹل تک مل جاتے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott