Clover Seed | برسیم
Jul 09 2026
paragraph urdu
Feb 09 2026 13:34:15 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ فل حال ڈھیلی ہی ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ جھنگ شوگر ملز کے 14100 بھون 14225 رمضان العریبیہ 14275 نون شوگر ملز کے 14450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ کنجوانی کشمیر سورج وغیرہ 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں 13950/75 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے تمام ملوں کا گاہکی کمزور ہے۔ مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ زیریں سندھ سائڈ مہران فاران آباد گار ساہنگھڑ 13800/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اومنی گروپ کے کے 13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہے ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 13960/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 09 2026 13:03:46 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے جبکہ بکنگ میں مندہ لگ رہا ہے۔ آگے رمضان المبارک کا سیزن ہے اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے فل حال ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ پچھلے چار سالوں میں کالے چنے کا ریٹ اس سال کم ترین سطح پر ہے رمضان المبارک کے موقع پر۔ ابھی بھی رمضان المبارک میں وقت ہے۔ لوکل ریٹ بہتر ہی لگ رہا ہے۔ 2025 رمضان المبارک میں ریٹ 185/190 تھا۔ 2024 رمضان المبارک میں ریٹ 180/185 تک تھا۔ 2023 رمضان المبارک میں کالے چنے کا ریٹ 180/190 ہی تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں بلک میں 54000 ٹن مال آیا ہے جبکہ اس کے علاؤہ کنٹینر میں آسٹریلیا سے 715 کنٹینر آئے ہیں اور تنزانیہ سے 33 کنٹینر آئے ہیں۔ رشیا سے 52 کنٹینر کالا چنا آیا ہے جنوری میں۔ پہلے جس طریقے سے پائپ لائن میں میں تھے اس میں کمی کرائی گئی ہے۔ اور جو مال کنٹینرز میں ٹریڈرز نے لیے تھے نیچے ریٹوں میں 450/470 کے لیول پر وہ زیادہ تر بعد میں جب ریٹ اچھا ہوا تو ری سیل میں ہی امپورٹرز نے نکال دیے۔ ابھی بھی لوکل میں مال تو کافی زیادہ ہے لیکن آگے رمضان المبارک کا سیزن بھی ہے اور ریٹ کم ہونے کی وجہ سے دکان داروں کا رجحان اچھا ہے لوکل میں۔ پچھلے دو چار سیزن میں رمضان المبارک میں ڈیمانڈ کم دیکھنے میں آئی ہے لیکن اس سے بھی پیچھے اگر جائیں تو 70/80 ٹن بھی رمضان المبارک میں مال بکا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ .
Feb 09 2026 12:53:19 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 17500/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ مال تو اتنے نہیں ہیں مارکیٹ میں تاہم سٹاکسٹ بھی ایکٹو نہیں ہیں کیونکہ مارچ کے وسط میں سندھ کی شہزادی اور مورو کوالٹی کی آمدن شروع ہو جاتی ہے دوسری جانب وڈ والی مرچ بھی کافی پڑی ہے اور بلوچستان سائڈ وہی مال بک رہے ہیں اور ڈنڈی کٹ مالوں کے 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 09 2026 12:45:10 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 8300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال بیچ کھل کر نہیں ہے مارکیٹ گرم ہی ہے۔ جس کے پاس جوار ہیں وہ بیچتے ہی نہیں ہیں۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ بیچ ہی کوئ نہیں ہے کھل کر۔ اس بار بک گ میں بھی پچھلے سال کی نسبت آدھے مال ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ ملتان منڈی میں 9000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ بیچ ہی کوئ نہیں آتی ہے۔ اکا دکا گاڑی بکتی ہے ریٹ ہی تیز ہو جاتا ہے۔ آج آمدن 600 گٹو تک کی تھی اوکاڑہ منڈی میں۔ سدا بہار جوار بھی شارٹ ہے۔ تمام قسم کی جواروں میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Feb 09 2026 12:35:28 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 9500 روپیہ من گڈ ایورج مال 9700/9800 روپیہ من جبکہ 80/85٪ وائٹ مال 10100/10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 09 2026 12:26:30 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی کے لوڈ میں 4350/4400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 09 2026 12:23:28 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مالوں کے 12300/12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 60 40 کوالٹی کے 11600/11700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 12800/13000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ خشک مالوں کے گاہک بن جاتے ہیں تاہم پنجاب اور سندھ لائنوں پر کٹائی تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور نئی منڈیوں میں نئی آمدن نہیں ہے۔ زمینداروں نے بھی مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں کھینچ ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 09 2026 12:18:26 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل میں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں مونگ ثابت کے کراچی پورٹ پر 49 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ جس میں برازیل سے 20 کنٹینرز جبکہ ارجنٹینا سے 29 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ اتنا تھوڑا بہت مال مونگ ثابت کا پورٹ پر آتا رہتا ہے۔ لوکل میں ریٹ زیادہ ہے امپورٹرز نے مونگ ثابت بک کروائ ہے جنوری میں 850 ڈالر کے لیول پر 10432 روپیہ من تک کا پڑتا ہے جو کہ آگے 15 مارچ سے 15 اپریل کے بیچ میں آئے گی۔ امپورٹ میں مال بک کروانے چاہیں اس میں اچھا نفع نظر آ رہا ہے۔ امپورٹ میں پیرٹی اچھی ہے اور لوگوں کا رجحان بھی اس طرف زیادہ نہیں ہے۔ دوسری جانب بارڈر ٹریڈ بند ہونے کی وجہ سے کابلی مونگ بھی نہیں ا رہی ہے۔ .
Feb 09 2026 12:13:19 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 100 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور لالا موسی لائن پر 3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل سائڈ بھی 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 8200/8250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹ کافی کمزور ہوگیا تھا جسکی وجہ سے نیچے ریٹس پر دکانداروں نے تھوڑی تھوڑی خریداری کی ہے تاہم مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Feb 08 2026 23:15:33 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی 8100 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم ہے۔ 8200/8300 کی باتیں شروع ہو گئ ہیں۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ .
Feb 07 2026 21:25:19 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار مارکیٹ انتہای گرم ہو گئ ہے۔ سبی جوار کے 7300 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں جبکہ حیدر آباد منڈی میں جبل والی جوار کے سوموار پیمنٹ پر 8000 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہای گرم ہے بیچ ہی کوئ نہیں آ رہی ہے۔ .
Feb 07 2026 20:05:29 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی اور بھاگ ناڑی لائنوں پر 7000 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ملتان 7300 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ حیدرآباد میں جبل کی جوار 8000 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں لیکن مال نہیں ملتا۔ ہائبرڈ جوار ملتان 350 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے .
Feb 07 2026 18:29:32 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8000/8100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کچے مال کراچی پہنچ میں 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی کراچی پہنچ میں 8400/8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 07 2026 18:22:17 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 165/170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں کچے مال 6300 جبکہ مشین کلین مال حیدرآباد منڈی میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 350/355 جبکہ سوئر برانڈ 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 07 2026 18:17:31 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 154.5/155 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 07 2026 18:08:29 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100/200 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوا ہے اور 70/30 کوالٹی مالوں کے 12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 60 40 کوالٹی کے 11750 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ خشک مال کی کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مال لینا چاہیے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Feb 07 2026 18:00:22 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مالوں کے 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے وی آئ پی مالوں کے 10100/200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ بھی گڈ ایوریج مالوں کا 9700/9800 روپیہ من کا بازار ہے۔ فل حال ایکسپورٹ میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال ایکسپورٹ میں اچھی ڈیمانڈ ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں۔ آگے پھر چائنہ کا نیا سال شروع ہو جائے گا اور چائنہ 15 فروری سے 30 فروری تک چھٹیاں ہیں۔ جس کی وجہ سے ابھی فل حال ایکسپورٹ میں رش زیادہ ہے۔ .
Feb 07 2026 17:53:03 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 167.5/168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج کراچی مارکیٹ میں کام کاج سست ہے۔ .
Feb 07 2026 17:28:24 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 07 2026 17:26:56 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 20/25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 13980/85 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ فروری کے سودوں کے 13970 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ فلحال ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Feb 07 2026 17:12:54 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال کوئی خاص کام کاج نہیں ہے۔ .
Feb 07 2026 17:08:07 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کام کاج سست تھا۔ ٹریڈرز پیر کو بکنگ دیکھ کر ہی کام کاج شروع کریں گے۔ فلحال حاضر مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Feb 07 2026 16:59:57 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 3 روپیہ کلو مزید تیز ہوئی ہے اور ریڈی ڈیلوری مالوں کے 140 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ آمدن جہاز والے مال کے 119 اور 108 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں جن ٹریڈرز کے ہاتھوں میں مال ہیں انکا اپنا ہی ریٹ ہے۔ .
Feb 07 2026 15:24:57 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مالوں کے 165/170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں کچے مال 6300 جبکہ مشین کلین مال حیدرآباد منڈی میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 350/355 جبکہ سوئر برانڈ 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنوں کی مارکیٹ بہتر ہے۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
Feb 07 2026 15:02:23 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 8050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 07 2026 15:00:58 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی 7000 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی 7000 تک سودے ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے ہائبرڈ جوار گنگا لائن کیوری وغیرہ ملتان منڈی میں 340 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے .
Feb 07 2026 14:52:41 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت انڈین کوئٹہ منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 16000 جبکہ گولی کوالٹی 19000/19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انڈین گولی کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 07 2026 14:46:52 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 36800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں 48500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج ہفتہ ہے کام کاج سست ہیں سوموار سے ہی کام کاج شروع ہونگے۔ .
Feb 07 2026 14:41:02 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 154.5/155 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی اچھی ہے تاہم اوپر لیول پر سیلنگ بھی ہے پورٹ پر کافی مال بھی لگے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Feb 07 2026 14:33:12 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 16 تاریخ پیمنٹ پر 12850 روپیہ من تک کا گاہک ہے۔ مجموعی طور سے مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott