+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 22 2026 14:13:50
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 11400/11450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ان ریٹوں میں گاہک ہے بیچ کھل کر نہیں ہے۔ امپورٹرز کے اوپر پڑتے والے مال ہیں ان ریٹوں میں نقصان ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 12700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ چمن ماش اکا دکا مال ہیں ایران کے راستے سے گھوم کر آئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں اتنے مال نہیں ہیں صرف نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہے۔ بکنگ ایس کیو برما سے 20 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 955 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11510 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ تاہم ابھی فل حال بکنگ بھی ابھی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تھوڑی ڈھیلی نظر آ رہی ہے۔ 20/30 ڈالر نکلیں پھر امپورٹرز تھوڑا تھوڑا بکنگ میں جانا شروع کریں گے۔