+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 04 2023 16:32:00
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 50/100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 12500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں گاہکی سست تھی تھوڑا سا پیمنٹ کا بحران بھی ہے۔ البتہ مال نہیں ہیں اتنے زیادہ مارکیٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے پابندیوں کی وجہ سے ہر ایمپورٹر بکنگ نہیں کرا رہا ہے جس کی بنکوں میں سیٹنگ ہے وہی بکنگ کراتا ہے۔ اس وقت ایس کیو کی بکنگ 980 ڈالر فی ٹن ہے اور ایف اے کیو کی بکنگ 880 ڈالر ہے۔ ایس کیو کراچی  آکر تقریباً  11835 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ جس ایمپورٹر کا مال پورٹ سے کلئیر ہو جاتا ہے وہ فوراً بیچ بھی جاتا ہے۔ تاہم بکنگ بہت تھوڑی تھوڑی ہو رہی ہے۔  فل الحال پیمنٹ کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔