+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 09 2023 16:56:42
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں دو روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 180 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 18 سے 21 فروری تک جو جہاز لگنا ہے اس میں بھی 180 روپیہ کلو تک ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوا ہے۔ پیمنٹ جب جہاز لگے گا تب دی جاے گی۔ پیمنٹ کے بعد ڈیلیوری ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جہاز میں نمبر ون کوالٹی ایمپورٹرز کے ہاتھ میں 586 ڈالر والا مال ہے جو 176 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ جبکہ نمبر دو کوالٹی 169 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لوگوں نے پرافٹ ٹیکنگ کر لی ہے۔ اب جن ٹریڈرز نے 188/90 سے 194 تک اپنے مال فروخت کئے تھے وہ دوبارہ گاہک بننا شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ کالا چنا میں چونکہ سٹہ بازی بھی ہوتی ہے ہر وقت اس لئے بعض لوگ اوپر ریٹ میں سر پر بھی مال فروخت کر جاتے ہیں۔ اس لئے وہ ٹریڈرز جنہوں نے سر پر مال بیچے ہوے ہیں وہ کوورنگ بھی کر رہے ہیں۔ زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ اس ریٹ سے شائد مندہ نہ ہو۔ کیونکہ ایمپورٹرز کو اتنی بڑی رقم لگا کر کچھ نہ کچھ مزدوری ملنی چاہیے۔ پھر جب مال آے گا اس وقت پڑتا کیا ہو گا کسی کو کچھ پتا نہیں۔ ہاں اگر انٹر بنک میں ڈالر ریٹ کم ہو جائیں تو پھر الگ بات ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 273/74 کی سطح پر تھا۔