+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 24 2026 15:47:31
  • Comments

Wheat | گندم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے جمعرات کو دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کی درخواست پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ حکومتی سطح پر گندم کی طلب اور رسد کے درمیان موجود فرق کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دی نیوز نے 29 اپریل 2026 کو ہی اپنی ابتدائی فصلی رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ 2026-27 کے مارکیٹنگ سال میں گندم کی پیداوار ملکی ضرورت سے کم رہے گی اور تقریباً 12 لاکھ ٹن کی کمی کا سامنا ہوگا، جس کے باعث درآمدات کی ضرورت پیش آئے گی۔