Sorghum | جوار
Aug 04 2026
گندم کی آج کی تازہ ترین صورتحال
May 04 2026 18:34:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر چیکو کراچی مارکیٹ میں 170 جبکہ مشین کلین 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ لوکل سٹھری چنا کچے مال 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا والے 7/8 ایم ایم 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 اور 9 ایم ایم مالوں کے مارکیٹ کمزور ہے اور کراچی مارکیٹ میں 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کینیڈا 9/10 مالوں کے 260/270 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نیچے پرچون میں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہے۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم برانڈڈ مال 10/15 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہے اور 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ .
May 04 2026 18:22:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن لوڈ میں کچے مال 8400 روپیہ کوئنٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ راولپنڈی پہنچ میں پلانٹ والے مال کے 9300 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
May 04 2026 18:20:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 12700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے اور گاہکی بھی کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
May 04 2026 18:11:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 165/166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور نپر مسور کے 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹوں میں مال لینا چاہیے۔ آگے جہاں کہیں گاہکی آئ لوکل بازار میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ .
May 04 2026 18:05:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13370 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مئ فکس کے سودوں کے 13315 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کوئ زیادہ رونک نہیں ہے۔ برابر سا ہی کام ہے۔ .
May 04 2026 18:04:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 04 2026 18:02:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں 8 دن پیمنٹ پر۔ کراچی مارکیٹ بھی 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل اب جو مال بیچ گئے ہیں ٹریڈرز نے ہولڈ کیے ہوئے ہیں بیچتے نہیں ہیں کھل کر۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 1120/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں تل کا ریٹ کم ہے اور آگے گلوبل موسمی حالات حالات نا ساز ہیں۔ سپر النینو ہے اور جس سے ایشیا میں خشک سالی کے امکانات ہیں۔ ٹریڈرز پہلے سے ہی مظبوط ہو گئے ہیں۔ لیکن یہ ابتدائی باتیں ہیں آگے وقت کے ساتھ ساتھ ری سرچ کلئر ہوگی۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی ہے .
May 04 2026 17:57:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 11100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں پورٹ کے مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ گودام کے مال کے 11150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 04 2026 17:55:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ .
May 04 2026 17:51:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کمزور ہے شام کے اوقات میں اور 93.5/94 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہی ہے۔ییلو پیس دال کی 102 روپیہ کلو کی بیچ ہے .
May 04 2026 17:41:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی مارکیٹ تھوڑی ٹھنڈی ہے۔ 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 14000/14300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ ہائبرڈ جوار بھی تھوڑی بہت مارکیٹ ریٹ کم ہوا ہے اور 525 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار بھی 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اتنا بڑا نفع ہے جس کسی کو مال بیچنے ہوتے ہیں 500 کم کر کے بیچ جاتا ہے۔ .
May 04 2026 17:39:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ شام کے اوقات میں 1/2 روپیہ کلو بہتر ہے اور کراچی مارکیٹ 167.5/168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 45 دن پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6750/6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب میں تھل کے مال ہی بک رہے ہیں۔ کراچی سے کام کاج نہیں ہے۔ صرف سٹے باز ہی تھوڑی بہت لئ بیچی کر لیتے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
May 04 2026 14:46:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم لائنوں پر 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ اسلام آباد پہنچ میں 3800/3900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ لیکن مظبوط ہے۔ .
May 04 2026 14:32:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سہ پہر کے اوقات میں مارکیٹ مزید سست ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 166 جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 170/170.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
May 04 2026 14:15:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر چیکو کراچی مارکیٹ میں 170 جبکہ مشین کلین 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ لوکل سٹھری چنا کچے مال 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا والے 7/8 ایم ایم 218/222 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 اور 9 ایم ایم مالوں کے 250/270 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دبئی میں امپورٹرز کے مال پڑے ہوئے تھے جو کہ پاکستان بکنے آئے ہیں اس وجہ سے بازار تھوڑا نرم ہے۔ دوسرا نیچے دالوں کی ڈیمانڈ کمزور رہی ہے اپریل کے مہینے میں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم مالوں کے 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 04 2026 14:12:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا ہے کویٹہ منڈی میں مارکیٹ کمزور ہے اور 14800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے کیونکہ فیصل آباد راولپنڈی کراچی حیدر آباد وغیرہ میں سندھ کے لوکل ٹکڑا اور گولی مال کافی بک رہے ہیں۔ ٹریڈرز ہلکی کوالٹیاں مکس کر کے ریٹ نیچے کر کے فروخت کر دیتے ہیں اس وجہ سے فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں کراپ تو 15/20 % کم ہے لیکن آگے جا کر اثرات آئیں گے۔ .
May 04 2026 14:11:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ 500 روپیہ من مزید کمزور ہوئ ہے اور 36500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ تاہم لوکل مارکیٹ میں بیچ ہے۔ نیچے گاہکی بھی ہے آگے عید کی وجہ سے ڈیمانڈ ہے مال بک رہے ہیں۔ تاہم اوپر لیول پر گیپ بہت زیادہ ہے۔ امپورٹرز کو بکنگ میں وارہ ہے اس لیے لوکل مال بیچ کر بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ انڈیا سے بکنگ مزید نرم ہے اور ایف او بی 99 ٪ پیورٹی والے مالوں کے 2175 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی چائنہ کی ڈیمانڈ نا ہونے کی وجہ سے سست ہے۔ لوکل بھی مارکیٹ پڑتے سے کافی اوپر ہونے کی وجہ سے نرم نظر آ رہی ہے۔ .
May 04 2026 13:51:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا کے 530 جبکہ کیوری کے 550 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرچون میں مال بک رہے ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اکا دکا مال پرافٹ ٹیکنگ کے لیے آ جاتا ہے۔ .
May 04 2026 13:48:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن ویسل والے مال کراچی مارکیٹ میں 166.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 168.5/169 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ ٹھنڈی ہے۔ آگے جہاں کہیں نیچے ڈیمانڈ اچھی ہوئ لوکل میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
May 04 2026 13:47:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں پورٹ کے مال کے 11150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ گودام کے مالوں کے 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ تھوڑی نرم ہوئ ہے 920 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11200 روپیہ من تک کا ہی پڑتا ہے۔ .
May 04 2026 13:45:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 95 روپیہ کلو کی بی۔ ہے جبکہ گاہکی سست ہے۔ لوکل مارکیٹ میں سپلائ زیادہ آ گئ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ اوپر سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سپلائ زیادہ بچ گئے ہے جس کی وجہ سے بکنگ بھی ڈاؤن ہے اور لوکل بازار مزید پریشر میں ہے اور گاہکی بھی نیچے کمزور تھی اپریل کے مہینے میں۔ فل حال مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہیں۔ .
May 04 2026 13:42:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ بھلوال شوگر ملز کے 14075 سفینہ رمضان العریبیہ 13725 روپیہ کوئنٹل المعیز 2 13625 تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ سورج 13625 کمالیہ 13615 کشمیر 13640 کسان 13775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ ایس جی ایم 13340 جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 13390 اتحاد 13400 ڈہرکی اے کے ٹی 13365 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 13425 اتفاق 13430 فاطمہ 13525 شیخو 13535 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ مہران فاران 13450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مئی فکس کے سودوں کے 13330 اور جون فکس کے سودوں کے 13385 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہے۔ نیچے ڈیمانڈ تھوڑی تھوڑی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس وقت لوکل مارکیٹ میں سارے ٹریڈرز ایکسپورٹ کی خبر کے منتظر ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں لنڈن شوگر کے 446 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
May 04 2026 12:51:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت نئ چھانگا مانگا منڈی میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے سٹاکسٹ بھی گاہک ہیں اور ایکسپورٹرز کو اچھا وارہ ہے۔ .
May 04 2026 12:50:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے کھرے مالوں کے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے کوئ زیادہ مزے داری نہیں ہے۔ مکسنگ والا آئٹم ہے۔ دوسری ہلکی کوالٹیاں لوگ مکس کر کے ہی بیچتے ہیں۔ مورو کے ڈنڈی کٹ مال 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ڈنڈی والے مالوں کے 12000/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کہیں ریٹ کم ہو پھر سٹاکسٹ اس میں آئیں گے ورنہ نہیں۔ ان ریٹوں میں کولڈ سٹور کے کرایے کمیشن وغیرہ ڈال کر سٹاکسٹ کو کچھ بچتا نہیں ہے۔ دوسرا مرچ کے کام میں بے ایمانی بہت زیادہ ہے۔ آگے بیوپاری یا آڑھتی مال خریدتے ہوئے 500/1000 اپنا رکھتے ہیں اور بیچتے ہوئے بھی۔ اس وجہ سے پھر سٹاکسٹ بھاگ گئے ہیں۔ لائنوں سے بھی اب فیصل آباد مال نہیں بھیجتے ہیں آگے ڈائرکٹ دوسری منڈیوں میں کام ہوتا ہے۔ فیصل آباد کاٹ کٹتی ہے اور بے ایمانی کی وجہ سے فیصل آباد منڈی کی عزت ختم ہو گئ ہے۔ اب ملتان لاہور پنڈی کویٹہ ڈائرکٹ مال جاتا ہے لائنوں سے ہی۔ .
May 04 2026 12:40:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 12600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے اور گاہکی بھی کمزور ہے۔ .
May 04 2026 12:40:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 300/400 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور فیصل آباد منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل منڈیوں میں بھی اچھے وی آئ پی مالوں کے 11800/900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بیچ کھل کر۔ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال آگے موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں تل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے ٹریڈرز نے مال ہولڈ کر لیے ہیں۔ دوسرا لوکل میں اس بار تل کی بیجائ کم ہونے کے امکانات ہیں۔ تھل میں علم پور والی سائڈ تل کی جگہ مونگی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ .
May 04 2026 12:13:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ فل حال بہتر ہے جنوبی پنجاب میں ملز کم کر کے نہیں بیچ رہی ہے۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ کے 13380 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اتحاد 13390 حمزہ آر وائ کے 14430 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بازار تھوڑا بہت بہتر ہے۔ پہلی تاریخوں کی وجہ سے نیچے ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ فارورڈ بھی مارکیٹ بہتر ہے اور مکئ فکس کے سودوں میں 13325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جون فکس کے سودوں کے 13385 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ فل حال تھوڑی بہت بہتر ہے۔ کوئ زیادہ لمبی فل حال بہتری بھی نہیں ہے اور مندہ بھی نہیں ہے۔ .
May 04 2026 12:10:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ مارکیٹ فیصل آباد منڈی میں 11400 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے جبکہ حیدر آباد منڈی میں 11100/200 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے تھل کے مالوں کی۔ روجھان کے پرانے مال 10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں حیدر آباد منڈی میں جبکہ روجھان کے نئے مال کی 11000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے 10 تاریخ کوڈنگ کر کے کام ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھل کے مالوں کی اتنی کھل کر بیچ بھی نہیں ہے جبکہ گاہکی بھی کمزور ہے۔ حیدر آباد منڈی میں امپورٹڈ مالوں کے تنزانیہ کے مالوں کے 9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برما 10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 11900 جبکہ برازیل 11700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 04 2026 12:01:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3400/3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن کچے مالوں کے 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال پہنچ میں راولپنڈی کراچی وغیرہ 9300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ باجرے میں ملا جلا رجحان ہے۔ کوئ زیادہ مزے داری نہیں ہے۔ .
May 04 2026 12:00:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہریپور کوالٹی 4650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott