+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 03 2026 14:37:39
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر والے مالوں کی 15500 کی بیچ ہے۔ پرانے مال کے بھی 13300/500 روپیہ من تک کی مارکیٹ ہے۔ امپورٹرز نے 1225 ڈالر تک مال خرید کر لوکل میں مال بیچے ہیں 15500 کے لیول پر۔ 1225 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 15150 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ابھی آگے بکنگ مزید کمزور نظر آ رہی ہے۔ آج مصر میں 1000 اردب آمدن تھی اور ریٹ 8800 سے 9500 تک رہا ہے ریٹ کم ہوا ہے۔ بکنگ کمزور نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب دیسی برسیم شیخوپورہ واہنڈو منڈی میں کچے مال 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال 15200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے دیسی برسیم کے ایک بڑے ٹریڈر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کا زیادہ تر لوگ دیسی پرانے مال ہی خرید رہے ہیں وہ 7500 سے 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور نئے مالوں میں مکس کر کے بیچتے ہیں۔ 9000 میں پرانے اچھے مال مل جاتے ہیں اور 6000 روپیہ من کا فرقہ ہے۔