+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 03 2026 14:44:28
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 35500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ 2420 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 33480 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ تاہم بکنگ میں بہتری کا رجحان نظر آ رہا ہے مارکیٹ میں 200/400 ڈالر پڑ سکتے ہیں۔ انڈیا لوکل مارکیٹ تیز ہے جس کی وجہ سے بکنگ بھی اوپر جا سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا ریٹ کم لیول پر ہے۔ صرف پاکستان میں انڈیا کے مالوں کا اونچا پڑتا ہے۔ پہلے انڈیا سے کسی دوسرے ملک مال جاتے ہیں وہاں سے پیکنگ اور اورجن تبدیل ہو کر پھر مال پاکستان آتا ہے جس کا 200 ڈالر کا مزید خرچہ آ جاتا ہے۔ دوسری جانب پورے ولڈ کی مارکیٹ انڈیا کے پیچھے ہی چلتی ہے انڈیا اگر 200/300 ڈالر ریٹ بڑھتا ہے تو سارے اوریجن ہی تھوڑے تھوڑے بہتر ہو جائیں گے۔ تاہم کام بکنگ میں ہی کرنا چاہیے۔ لوکل اور بکنگ میں 1100 روپیہ من کی بچت ہے۔