+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 05 2026 15:30:28
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 10/15 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ جوہرآباد 14500 بھلوال 14050 جبکہ سفینہ شوگر ملز کے 13950 المعیز 1 13825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14000 کمالیہ 13825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13650 اتحاد 13675 گھوٹکی 13630 اے کے ٹی شوگر ملز کے 13625 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13750 حمزہ 13725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ النور 13800 سانگھڑ 13825 شاہمراد مہران فاران شوگر ملز کے 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جون فکس کے سودوں کے 13680 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال حاضر میں ہی زیادہ کام ہو رہا ہے فارورڈ کام بہت کم ہے۔ جون فکس کے ہی پہلے کام ہوئے تھے ابھی آگے مزید ریٹ نہیں کھلے ہیں اور حاضر بازار بہتر ہے۔ ملیں کھل کر سیل نہیں کر رہی ہیں۔ فل حال ملوں کی جانب سے سیلنگ پریشر نہیں ہے لوکل میں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 450 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے 20/30 ڈالر مارکیٹ مزید بہتر نظر آ رہی ہے۔ برازیل میں ملیں گنے سے ایتھنول بنا کر فروخت کر رہی ہیں ایتھنول کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے نئے گنے سے چینی نہیں بن رہی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل بازار بہتر ہے۔ امید ہے لوکل حکومت ایکسپورٹ کی اجازت دے گی جس سے لوکل بازار میں مندہ نہیں آئے گا لیکن تھوڑا تھوڑا کر کے دے گی تاکہ لوکل میں یک دم زیادہ ریٹ بھی شوٹ اپ نا کر سکے۔