+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 02 2026 15:09:52
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ پرانے مالوں کی 14300 روپیہ من تک کی بیچ ہے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ دوسری جانب دیسی برسیم واہنڈو منڈی میں 9500 سے 13000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اوپر امپورٹرز سے لے کر نیچے پرچون فروشوں تک پرانا سٹاک کافی پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے ابھی تک مصر سے پاکستان کے لیے نیا ایک کنٹینر کا کام بھی نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب لوکل فصل بھی اچھی ہے اور اس سال جھاڑ بھی 12 من 15 من تک آیا ہے۔ لوکل ریٹ کم ہونے کے باوجود بھی دکان دار کھل کر مال نہیں خرید رہے ہیں۔