+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 22 2026 18:31:57
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11500 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ آج پرچون میں تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ تھی۔ لیکن بھرپور ڈیمانڈ دو چار روز بعد نکلے گی۔ جس جس طرف گندم کی کٹائیوں سے لوگ فارغ ہو رہے ہیں اس طرف ڈیمانڈ نکل رہی ہے۔ 
ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 470 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ڈیمانڈ سست ہے۔ لیکن بیچ کا پریشر نہیں ہے۔ آگے دو چار دنوں میں جہاں ڈیمانڈ نکلے گی مال بک جائیں گے۔ 
سدا بہار جوار کے ملتان منڈی میں 11700/800 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ 

تمام قسم کی جواریں شارٹ ہیں۔ فل حال گندم کی کٹائی لیٹ ہونے کی وجہ سے ڈیمانڈ لیٹ ہو گئ ہے۔ تاہم آگے جہاں نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ نکلے گی مال بکنا شروع ہو جائیں گے۔