+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 07 2026 11:48:35
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 162 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 164 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ تھل بھی مارکیٹ تیز ہے اور 20 دن پیمنٹ پر 7100 روپیہ من کا گاہک ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں انویسٹرز گاہک ہیں جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ فروری میں کراچی پورٹ پر آسٹریلیا سے کالا چنا بلک میں 14500 میٹرک ٹن مال لگا ہے جبکہ کنٹینرز میں 789 کنٹینرز آئے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بکنگ کے ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے امپورٹرز نے لوکل میں سیل روک دی ہے اور بازار گرم ہے۔ بازار میں 7 روپے پڑ گئے ہیں مزید بھی تیزی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت 90 ڈالر پلس ہوگئ ہے۔ پچھلے ایک دن میں 12 ڈالر تیز ہوئ ہے اور پچھلے 7 دن میں 27.5 ڈالر قیمت تیز ہوئ ہے یہ جو جنگی حالات بنے ہوئے ہیں اس وجہ سے۔ عموماً اس طرح کے حالات ہیں کرنسیاں کمزور ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریڈرز کموڈیٹیز کی ہولڈ کو ترجیح دیتے ہیں۔ کموڈیٹیز ہاتھ میں رکھتے ہیں پیسہ ہاتھ میں نہیں رکھتے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تمام کموڈیٹیز کی قیمتیں تیز ہیں۔