+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 27 2026 12:32:05
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہے اور پورٹ کے مال کے ایڈوانس پیمنٹ پر 158.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 153/154 پر کوورنگ والے گاہک تھے جس کی وجہ سے بازار تھوڑا بہت پلس ہوا ہے اور ریٹیل میں گاہکی بھی ہے۔ تاہم کام ساتھ ساتھ ہی کرنا چاہیے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کل تھل میں بہت اچھی بارش ہوئ ہے جو کہ کالے چنے کی پیداوار کے لیے بہت مفید ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی کافی سٹاک پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے انٹرنیشنل ریٹ دوبارہ گر سکتے ہیں۔ اس لیے احتیاط سے ہی کام کرنا چاہیے۔