+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 19 2026 12:31:50
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ 158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ بکنگ آسٹریلیا سے کنٹینر میں 540 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 165.69 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ جبکہ بلک میں 20 ڈالر کم ہی ریٹ سمجھنا چاہیے اور ڈائرکٹ اگر بلک ویسل ہو تو وہ آ بھی جلدی جاتا ہے۔ جو بھی بڑے پلئرز ویسل میں کام کرتے ہیں وہ جیسے ہی بازار تھوڑا بہت اوپر جاتا ہے ہر ریٹ میں میں ہر کنڈیشن میں بیچنا شروع کر دیتے ہیں۔ کوئ بھی فارورڈ کا گاہک ہو وہ اس کو جانے نہیں دیتے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فل حال تو انڈیا گاہک تھا جس کی وجہ سے بازار تھوڑا بہتر ہوا ہے تاہم آگے مزے داری نظر نہیں آتی۔ بازار دوبارہ سست لگ رہا ہے۔ انڈین حکومتی ادارے بفر سٹاک کے لیے مال خرید رہے ہیں۔ ریٹ چونکہ کم ہے انٹرنیشنل اور وہ زیادہ سے زیادہ اپنے پاس بفر سٹاک اکھٹا کریں گے۔ انڈین ادارے انڈیا میں لوکل میں بھی جو ریٹ چل رہے ہیں اپنے کسان کو سپورٹ کرنے کے لیے ان سے بھی مال خریداری کرتے ہیں۔ ابھی وہاں ریٹ 5500/5600 ہے اور وہ مال لے جاتے ہیں۔ پھر ایک سپورٹ ریٹ مقرر کرتے ہیں اور سارا سال اسی کے نزدیک ہی ان کی مارکیٹ رہتی ہے۔ آگے امید ہے انڈیا میں بھی سپورٹنگ ریٹ مزید نیچے آئیں گے۔