+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 07 2025 12:04:59
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 181/181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ان ریٹوں میں بیچ بھی کھل کر نہیں ہے کیونکہ وقت سے پہلے ہی ریٹ کم ہوا ہوا ہے اور گاہکی بھی فل حال ضرورت کے مطابق ہی ہے کیونکہ آگے آمدن والے مالوں کا پڑتا اور بھی نیچے ہے۔ بکنگ آسٹریلیا سے کالا چنا اکتوبر شپمنٹ 500 نومبر دسمبر شپمنٹ 485 ڈالر جبکہ دسمبر جنوری شپمنٹ 470 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 500 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 153.41 جبکہ 485 ڈالر والا 148.81 اور 470 ڈالر والا 144.21 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور مال بھی کافی ضرورت سے زیادہ بک ہو گیا ہے۔ لانگ ٹرم میں مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔