+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 06 2025 12:44:13
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ شکر گڑھ نارووال سائڈ آمدن تھوڑی تھوڑی شروع ہو گئ ہے۔ ہر سائڈ 2 گاڑی کی آمدن تھی 3350/3450 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ قصور سائڈ بھی کل 700/800 توڑے کی آمدن تھی اور 3200/3400 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ تھرپارکر سائڈ کافی زیادہ آمدن ہے۔ تقریباً ہر دکان دار کے پاس ہی 300/400 گٹو آ جاتا ہے۔ تھرپارکر مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور 7300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں لیکن گاہکی کمزور ہے۔ کراچی مارکیٹ میں تھرپارکر والے مال کے 7800 جبکہ تھل کے پرانے مالوں کے 8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا گجرانوالہ راولپنڈی سائڈ نئے پلانٹ والے مالوں کے 3700/3750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3400/3450 جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3600/50 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ 10/12 دن بعد جب تھل فصل شروع ہوئ اور جہاں منڈیوں میں بھرپور آمدن ہونا شروع ہوئ ریٹ تھوڑے بہت نیچے آ سکتے ہیں۔ فل حال ان ریٹوں میں مال نہیں خریدنا چاہیے تھوڑا رکنا چاہیے۔