+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 13 2025 13:54:07
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 121 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئ مزے داری نہیں ہے۔ بکنگ میں بھی پے در پے مال بک ہوئے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ پچھلے سال کی نسبت 6 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ کینیڈا میں اس سال ٹوٹل پیداوار 36 لاکھ 45 ہزار ٹن تک ہے۔ جبکہ رشیا کی پیداوار 50 لاکھ ٹن سے بھی زیادہ ہے۔ پچھلے دو سالوں میں ریٹوں میں بھی کمی آئ ہے۔ 2023 میں اوسط ریٹ 450 ڈالر تھا پھر 2024 میں اوسط ریٹ 400 ڈالر رہا۔ ابھی 350 ڈالر ہے۔ اس کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے گاہکی اچھی ہے لیکن زیادہ سپلائ ہونے کی وجہ سے مزے داری نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ ییلو پیس میں اس سال بھی ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ جہاں کہیں لوکل پڑتے سے زیادہ بازار کمزور ہو جائے وہاں خریداری کرنی چاہیے۔