+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 07 2025 12:12:18
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 211 جبکہ کیش پیمنٹ پر 212 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 216.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8725 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی میں کراچی پورٹ پر آسٹریلین چنا کے 459 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر بلک میں آمدن کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں ہے تاہم یہ مال اوپر پڑتے والا ہے۔ انویسٹرز گاہک بن جاتے ہیں۔ بکنگ اگست ستمبر شپمنٹ 10 ڈالر مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 212.84 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے تاہم یہ مال اکتوبر میں آئیں گے۔ انٹربینک میں ڈالر 283.05 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔