+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 12 2025 14:53:27
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ حاضر ڈیلوری مال 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 206 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ حاضر میں گاہکی خاموش ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ آگے دو جہاز بلک میں آ رہے ہیں مسور ثابت کے۔ مسور ثابت نپر آمدن جہاز والے مالوں میں 195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن جہاز آمدن 191 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور کے علاؤہ پورٹ پر بلک میں کالا چنا بھی آنا ہے۔ ییلو پیس بھی آمدن ہے اور برسیم بھی آمدن ہے۔ امپورٹرز ہر آئٹم میں پھنسے ہوئے ہیں۔ آگے پیمنٹوں کا بحران بن سکتا ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی کرمسن 630 ڈالر اور نپر 660 ڈالر ریٹ ہے گاہک خاموش ہے۔