+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 27 2025 22:58:49
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 190 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں بھی 30 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 680 ڈالر جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ 680 ڈالر نمبر ون کوالٹی کا ریٹ ہے۔ سی ایچ کے ایم اس بھی کم ہونا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ایکسپورٹرز کو پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ انڈیا 10% ڈیوٹی عائد کرنے جا رہا ہے کیونکہ کئی دنوں سے اس کے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج آسٹریلین مارکیٹ 30 ڈالر ٹوٹ گئ ہے۔ 680 ڈالر والا نمبر ون کوالٹی چنا کراچی پورٹ پر 209.40 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ آسٹریلیا سے اس وقت پاکستان بھی خریدار نہیں ہے کیونکہ پاکستان کی مارکیٹ پہلے ہی انڈر کاسٹ ھے۔