+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 26 2025 12:28:48
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 191 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے فل اپریل 8000 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں مل پاس مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھل کے مال ابھی کھل کر آنا شروع نہیں ہوئے ہیں مارکیٹ میں۔ جب مال آنا شروع ہونگے پھر صحیح کوالٹی سامنے آئے گی۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 20٪ ڈیفیکٹو مال اپریل مئی شپمنٹ 675 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 210.81 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ یہ سی ایچ کے ایم کوالٹی کا ریٹ ہے تاہم نمبر 1 کوالٹی 30 ڈالر مزید اوپر ریٹ ہے۔ 705 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 220 روپیہ کلو سے اوپر کا پڑتا ہے جو کہ ابھی لوکل مارکیٹ میں 29 روپیہ کلو انڈر کاسٹ ریٹ چل رہا ہے زیادہ سپلائ ہونے کی وجہ سے۔ بڑے ٹریڈرز تو لوکل میں تھوڑا تھوڑا کر کے مال لے جاتے ہیں اس لیے بازار تھوڑا بہت 5/7 روپیہ بہتر ہوا ہے۔