+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 09 2024 15:34:25
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 مارچ کے سودوں کے 186.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ تاہم ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں آسٹریلیا سے نومبر کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ کالے چنے کی ایکسپورٹ رہی ہے۔ نومبر میں آسٹریلیا نے 32697 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جبکہ دسمبر کے مہینے میں 94763 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے۔ دسمبر میں سب سے زیادہ آسٹریلیا سے کالے چنے کی خریداری بنگلہ دیش نے کی ہے۔ بنگلہ دیش نے دسمبر کے مہینے میں آسٹریلیا سے 74574 ٹن کالا چنا نیپال 4352 یو اے ای 4010 پھر پاکستان 3311 ٹن کالا چنا امپورٹ کیا ہے۔ یو اے ای میں اکتوبر نومبر اور دسمبر تین مہینوں میں 36568 ٹن کالا چنا آیا ہے۔ امپورٹرز یو اے ای میں مال منگوا کر ہولڈ کر لیتے ہیں اور جس طرف بہتری بنے لگتی اس طرف مال بیچ دیتے ہیں۔ لوکل پاکستان مارکیٹ فل حال تو پڑتے سے نیچے ہے۔ جہاں کہیں مارکیٹ پڑتے سے اوپر جائے گی دبئ سے بھی مال پاکستان آئیں گے۔